کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گیارہویں  قومی پیٹروکیمیکل ایوارڈز کے لئے درخواستیں   مدعو

Posted On: 03 NOV 2021 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،05نومبر:حکومت ہند نے اپریل 2007 میں پیٹروکیمیکلز پرقومی پالیسی کااعلان کیاتھا ۔ پالیسی میں ماحول دوست عمل اورٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ، عالمی سطح پر مسابقتی پرویلیوایڈڈ ، معیاری پیٹروکیمیکلز مصنوعات  کی پائیدار ترقی پرتوجہ مرکو ز کرے کے ساتھ ساتھ نئی ایپلی کیشنز اورپروڈکٹس کے اختراع کا تصور کیاگیا۔

نیشنل پیٹروکیمیکل ایوارڈز محکمہ کی طرف سے ایک پہل ہے ، جس کا مقصد پولیمر سائس اورٹکنالوجیز کے شعبوں میں نامور سائنسدانوں ، محققین اورصنعت کاروں کی اختراعی کوششوں کو سراہن اورتسلیم کرناہے ۔

کیمیکلز اورپیٹروکیمیکلز کے محکمے  نے اب سال 21-2020 کے لئے پیش کئے جانےوالے ایوارڈ کے 11ویں  ایڈیشن کے لئے 13زمروں ( تفصیلات منسلک  ) کے تحت درخواستیں طلب کی ہیں ۔ درخواستیں  دونوں ( طریقہ کار) آن لائن موڈ کے ذریعہ جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ آن لائن موڈ کے ذریعہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2021ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل لنک پررابطہ کرسکتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/nov/doc202111501.pdf

************

(ش ح ۔ش ت ۔ ع آ)

U-12534

 


(Release ID: 1769455) Visitor Counter : 143


Read this release in: Hindi , Telugu , English , Bengali