کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) میں گٹ بندی اور ملی بھگت کے خلاف محتاط رہیں: جناب پیوش گوئل


لین دین کی فیس کو کم کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر جی ای ایم پورٹل کی طرف متوجہ ہوں:جناب گوئل

جناب پیوش گوئل نے جی ای ایم کو زیادہ کفایتی بنانے اور اسے وسعت دینے کی اپیل کی

وزیر موصوف نے جی ای ایم سے اے آئی کا استعمال کرنے اور سسٹم کو مزید آسان بنانے کےلئے کہا

جناب گوئل نے جی ای ایم کے کام کاج کا جائزہ لیا

Posted On: 03 NOV 2021 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،3 نومبر،2021

جناب پیوش گوئل نے آج گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا،’’جی ای ایم میں گٹ بندی اور ملی بھگت  کے خلاف محتاط رہیں۔‘‘

  تجارت اور کاروبار ،کپڑا ،صارفین  کے امور ،خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر ،جناب پیوش گوئل نے حکام سے جی ای ایم کو مزید کفایتی  بنانے اور کاروبار کی گنجائش کو مزید بڑھانے کےلئے کہا۔

وزیر نے سسٹم میں اور زیادہ شفافیت  لانے کےلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ  جی ای ایم  کے سبھی تکنیکی اور مالی پہلوؤں کو ہر وقت مضبوط بنائے رکھنے کےلئے کام کاج  کا باقاعدہ طورپر آڈٹ کیا جانا چاہئے۔

وزیر موصوف نے حکام سے جی ای ایم کو زیادہ قابل استعمال اور تجارت کے مطابق بنانے کےلئے کہا تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی کو  مزید فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے حکام کو لین دین کی فیس کو کم کرنے اور محدود کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروبار جی ای ایم پورٹل کی طرف متوجہ ہوں۔

سی آئی ایم نے جی ای ایم ٹیم کو اے آئی کا استعمال کرنے اور سسٹم کو اور آسان بنانے کےلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ  جیسے جیسے آپریشن کی تعداد بڑتھی  ہے،لیکن دین کےلئے سب سے مناسب خریداروں اورفروشوں کو ایک ساتھ لانے کےلئے اے آئی  کی ضرورت ہوگی۔ اے آئی کا استعمال کاروبار کے مسائل جیسے ملی بھگت اور گٹ بندی کے خلاف ایک نگرانی کے طورپر بھی کام کرے گا،جو اکثر آن لائن بزنس  پلیٹ فائمس میں گھس جاتا ہے ۔ انہوں نے جی ای ایم افسروں کو ایسی چیزوں پر نظر رکھنے کےلئے آگاہ کیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ سسٹم کی شفافیت کو مضبوط کیا جانا چاہئے اور کسی کو بھی جی ای ایم پلیٹ فارم کی سچائی پر شبہ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ جی ای ایم کو انڈین ریلوے ای پروکیور منٹ سسٹم (آئی آر ای پی ایس) کے ساتھ انٹیگریٹ  کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ اگلے مہینے تک شروع کیا جائےگا۔ جبکہ جی ای ایم کو بھارتیہ ڈاک  اور پنچایتی راج کی وزارت کے ساتھ انٹیگریٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔

جناب پیوش گوئل نے جی ای ایم افسروں سے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹینڈرڈائزیشن ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفیکیشن(ایس ٹی کیو سی) کے ذریعہ زیر التوا آڈٹ کو ختم کرنے کےلئے کہا۔

جی ای ایم مرکز  اور ریاستی حکومت کی تنظیموں کے ذریعہ اشیا اور خدمات کی خرید کےلئے محکمہ تجارت کے زیر اہتمام  ایک صدفیصد سرکاری مالکانہ حق والی کمپنی ہے۔

9 اگست 2016 کو اس کے لانچ کے بعد سے،جی ای ایم کی آرڈر قیمت ۹۰ گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، مالی سال 17۔2016میں422 کروڑ روپے سے پچھلے مالی سال میں38620 کروڑ روپے سے زیادہ  ہوگیا ہے،جس میں ایم ایس ایم ای کُل آرڈر ویلیو کا 567حصہ ہے۔ جی ای ایم  میں 55400  سے زیادہ خریدار اور3066400 فروش شامل ہیں۔ پورٹل اب16456مصنوعات اور 206 خدمات زمروں میں کاروبار مہیا کرتا ہے۔

 

جی ای ایم پورٹل کو حال ہی میں سی آئی پی ایس ایکسی لینس ان پروکیورمنٹ ایوارڈس 2021 ( سی آئی پی ایس ایوارڈس) میں ’’ ڈیجیٹل ٹیکنولوجی  کا بہترین استعمال‘‘ زمرے میں فاتح قرار دیا گیا تھا۔سی آئی پی ایس ایوارڈس عالمی سطح پر خرید کے آس پاس کی اہم پہچانوں میں سے ایک ہے ،جو دی چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروکیورمنٹ سپلائی (سی آئی پی ایس) ،لندن کے زیر اہتمام  منعقد کیا جاتا ہے۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12513



(Release ID: 1769259) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Malayalam , Hindi , Bengali