سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، بھارت کی آزادی کے 75ویں سال میں حکومت 75 اختراعاتی اسٹارٹ-اپس کی پہنچان کرے گی اور انہیں فروغ دے گی


وزیر موصوف نے موہالی میں نینشل ایگری-فوڈ بائیو ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین 650 ٹیرافلاپس سپر کمپیوٹنگ  سہولت کا افتتاح کیا

انہوں نے کہاکہ سپرکمپیوٹنگ سہولت ٹیلی میڈیسن، ڈیجیٹل ہیلتھ، ایم ہیلتھ کے ساتھ بگ ڈاٹا ، اے آئی، بلاک چین اور دوسری ٹکنالوجیز جیسے شعبوں میں  کام کرنے والے ان 75 اختراعاتی اسٹارٹ-اپس کے لئے ایک معاون کی شکل میں کام کرے گی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ ملک میں اسٹارٹ اپس کے لئے عالمی سطح کی تحقیقی سہولتیں مہیا کرنے کے مقصد سے موہالی ،  چندی گڑھ میں  آئی-رائزٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر کا بھی افتتاح کیا

آئی-رائز کے ساتھ موہالی ملک کے دیگر اسٹارٹ اپس ہب جیسے بنگلورو اور گروگرام  کی صف میں شامل ہونے کے لئے تیار:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 NOV 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2- نومبر 2021/آج موہالی کے نیشنل ایگری فوڈ بائیو ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (این اے بی آئی) میں جدید ترین 650 ٹیرافلاپس   سپر کمپیوٹنگ سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  وزیراعظم کے دفتر ، عملہ،عوامی شکایات ،پنشن، ایٹمی توانائی، اور خلا کے  وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعلان کیا کہ حکومت بھارت کی آزادی کے 75ویں سال میں 75اختراعاتی اسٹارٹ اپ کی پہنچان کرے گی اورا نہیں فروغ دے گی اور ٹیلی میڈیسن، ڈیجیٹل ہیلتھ، ایم ہیلتھ سمیت، بگ ڈاٹا ، اے آئی بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں یہ نئی سپر کمپیوٹنگ سہولت کے لئے  ایک معاون کے طور پر کام کرے گی۔

وزیر موصوف نے مزید  کہا کہ بھارت کی آزادی  کی صدی کی تقریبات کے دوران اگلے 25 برسوں میں ملک کو آگے لیجانے کے لئے 75 بہترین منتخب شدہ اسٹارٹ اپ بھارت کے لئے ایک اثاثہ ہوں گے۔

این اے بی آئی کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ یہ سہولت  سی اے –سی اے  ڈی، پنے کے اشتراک سے نیشنل سپر کمپیوٹنگ  مشن (این ایس ایم) کے تحت فراہم ہوئی ہے ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا  کہ یہ اعلی نوعیت کی سہولت قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل  متعدد اداروں اور  یونیورسٹیوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ سہولت اسی پیمانے پر جینومکس ، کام کررہے جینومکس ، ڈھانچہ جاتی جینومکس  اور آبادی مطالعہ  سے حاصل ہونے والے بگ ڈاٹا کے تجزیے کے لئے  ایک وردان ثابت ہوگی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 20 کروڑ روپے کے تخمینہ  لاگت سے قائم یہ 650 ٹیرا فلاپ سپر کمپیوٹنگ سہولت زراعت، تغذیاتی بائیو ٹکنالوجی سے متعلق ادارے میں کئےجارہے  موضوعاتی جدید ترین تحقیق کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بے مثال ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ این اے بی آئی اور سینٹر آف انوویٹیو  اینڈ اپلائیڈ بائیو پروسیسی (سی آئی اے بی) کےسائنس دانوں کے لئے بھی دستیاب ہوگی اورقریبی  اداروں /یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے سائنس دانوں، شعبوں اور این ایس ایم کے تحت  منظورشدہ پروجیکٹوں کے لئے  ساتھ ملکر کے کام کرنے کے لئے بھی  کھلی ہوگی۔

افتتاح کے بعد  ڈٖاکٹر جتیندر سنگھ نے  ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ پہل کے تحت  2 ڈیجیٹل ورکنگ پلیٹ فارم یعنی این اے  بی آئی-لیبی فائی اور ای-آفس میں لانچ کیا گیا یہ ایک انوکھا سافٹ ویئر ہے  جو فنڈ کی لائف ٹریکنگ  کی سہولت مہیا کرتا ہے اور آلات کی خرید صرفہ، افرادی قوت ، اضافی پروجیکٹوں وغیرہ کی خرید کے لئے بھی منظور شدہ ہے۔

ایک دیگر اسی سے منسلک پروگرام میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  موہالی میں آئی-رائز  ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئی) کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ ملک میں اسٹارٹ اپ کے لئے عالمی سطح کی تحقیقی سہولیتیں فراہم کرے گا۔  انہوں نے کہاکہ  اس ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر کی تشکیل کے ساتھ  موہالی شہر،  بنگلورو اور گروگرام جیسے  ملک کے دیگر اسٹارٹ اپ ہب کی لیگ میں شامل ہوجائے گا۔ وزیر موصوف نےا مید ظاہر کی کہ ٹی بی آئی  کامیاب رہے گا اوریونی کارن اسٹارٹ اپ  بن جائے گا اور جو بھارت میں یونی کارن اسٹارٹ اپ کی مسلسل بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بھارت نے 51 یونی کارن اسٹارٹ اپ  دنیا میں( تیسرا سب سےز یادہ ) ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ  مہیا کئے گئے متعدد پروجیکٹوں ان کی توجہ  اور معاونت  والے نظام کے سبب 2021 میں  تنہا بھارت میں  10 ہزار اسٹارٹ اپ  رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں موجودہ وقت میں 50 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ ہیں جو ملک میں 2 لاکھ سے زیادہ نوکریاں  فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ سائنس اور ٹکنالوجی محکمے –انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آئی آئی ایس سی آر موہالی  ،  کے ذریعہ   حمایت یافتہ  آئی-رائز انکیوبیٹر اختراعات معلومات اور  ٹکنالوجی  کے ذریعہ  خطے میں اسٹارٹ اپ  ایکو سسٹم  میں گہرے  اثرات کو بدلنے اور اسے کارگر بنانے میں کام کرے گا۔  وزیر محترم نے کہا کہ   سائنس اور ٹکنالوجی  کے محکمے نے  ہمیشہ نے ملک میں  سائنس اور ٹکنالوجی پر مبنی اختراعات کو مدد فراہم کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور  ان ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر  کا مقصد اختراع کے تعلق سے  اسکاؤٹنگ حوصلہ افزا ئی اور اسکیلنگ کے توسط سے اسٹارٹ اپ کو بڑھاوا دینا ہے۔

ڈاکٹر جتیند سنگھ نے بتایا کہ  مودی حکومت کے پچھلے سات سالوں میں بھارت عالمی سطح پر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم  میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور اب اس کے پاس پورے ملک میں اختراعات اور کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنے والے  500 سے زیادہ  انکیوبیٹر نیٹ ورک ہیں۔  انہوں نےکہاکہ ٹکنالوجی پر  مبنی اسٹارٹ اپ کی تعداد  کے معاملے میں  بھارت کی رینکنگ امریکہ کے ٹھیک بعد ہے اور بھارت  عالمی اختراعاتی  اعشاریہ میں 46ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

*******

ش ح۔ ج ق۔ ج

Uno-12479


(Release ID: 1769016) Visitor Counter : 236


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi