وزارت آیوش

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور نے آیوروید کا قومی دن 2021 منایا

Posted On: 02 NOV 2021 3:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:2  نومبر،2021۔دو روزہ پروگرام میں صحت مند زندگی کے لئے تندرستی اور احتیاطی نگہداشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

  • آیوروید کے قومی دن 2021 کا مرکزی خیال: ’پوشن کے لئے آیوروید‘
  • 260 کروڑ روپے کا بجٹ ہماچل پردیش کے پنچکولہ میں واقع این آئی اے کے سیٹلائٹ سینٹر کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے دیے گئے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور نے چھٹے آیوروید کا قومی دن منانے کے لئے مرکزی خیال ‘پوشن کے لئے آیوروید’ کی مناسبت سے ایک دو روزہ پروگرام کی میزبانی کی تاکہ صحت اور شفایابی کے آیورویدک اصولوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ پروگرام کا آغاز دھنونتری پوجن سے ہوا۔ ہندوستان روایتی ادویات کا عالمی مرکز بننے کی کوشش کر رہا ہے اور آیوش کے میدان میں ترقی کے لئے ریاستوں اور مرکزی حکومت کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I345.jpg

پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ہماچل پردیش کے پنچکولہ کے این آئی اے کے سیٹلائٹ سینٹر کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے 260 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UVGJ.jpg

اس موقع پر آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ‘‘آیوروید عام لوگوں میں بیماریوں سے پاک، صحت مند اور طویل زندگی جسمانی اور ذہنی دونوں گزارنے کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں آیوروید کی صلاحیت اور ہندوستان میں یہ کس طرح غیر متعدی بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کافی اہم ہے۔ آیوروید کے علاج کی طاقت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ہندوستان کے پاس پودوں پر مبنی دوائیوں کے ساتھ ساتھ آیوروید شاشتر پر عمل کرنے کی ایک قدیم شاندار تاریخ ہے۔ این آئی اے کی شاندار کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے آیوش کی وزارت نے پنچکولہ میں این آئی اے کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ این آئی اے کو 260 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ این آئی اے آیوروید کے عمل کو عالمی سطح پر شاندار کرے گی’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ACZM.jpg

آیوش، خواتین اور بچوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی کالو بھائی نے کہا کہ‘‘کووڈ کی وبا نے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے تندرستی اور احتیاطی دیکھ بھال کی اہمیت پر کافی زور دیا ہے۔ ہمیں دنیا کے سامنے آیوروید کی زبردست صلاحیت کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ آج دنیا کے صف اول کے متعدد ممالک بھی علاج اور شفایابی کے لئے آیوروید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ موجودہ نسل کو بیماری سے پاک، صحت مند طرز زندگی گزارنے کے لئے خوراک سے متعلق آیوروید کے اصول کو برقرار رکھنا چاہئے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040P6L.jpg

راجستھان کے وزیر برائے طبی تعلیم، صحت اور ہندوستانی نظام ادویہ ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا کہ‘‘آیوروید راجستھان اور اس کی ثقافت کا لازمی جزو ہے۔ ہم صدیوں سے اس پر عمل پیرا ہیں۔ اس سال کا موضوع، پوشن کے لئے آیوروید، غذائیت کی کمی اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی سے متاثرہ غیر متعدی امراض (این سی ڈی) کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کافی مفید اور بر محل ہے۔ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے اس تھیم کو پورے ملک میں گونجنا چاہئے اور اس کے لئے ہمیں اس شعبے میں تحقیق کو مضبوط بنانا چاہئے’’۔ وزیر موصوف نے یہ بھی یقین دلایا کہ راجستھان کی ریاستی حکومت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کو صلاحیتوں اور وسائل کی تعمیر اور مضبوطی کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی اور راجستھان کو آیوروید کے میدان میں عالمی سطح پر پرکشش مرکز بنانے کے راستے پر گامزن رہے گی۔

جے پور شہر سے رکن پارلیمنٹ جناب رام چرن بوہرا نے کہا کہ ‘‘راجستھان کو آیوشمان بھارت کے تحت آیوروید پر عمل کرنے کے لئے ایک خاص پہچان کی ضرورت ہے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، آیوروید کی تحقیق کے میدان میں قیادت کرے گا’’۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ‘‘آیوش کے تحت سنٹر آف ایکسیلنسس سنگ میل قائم کرنے کا کام کر رہا ہے۔ جے این یو میں بھی حیاتیات کے مضمون کے حصے کے طور پر آیوروید کو شامل کرنے کے ساتھ ہی اس کی اہمیت پورے ملک میں ظاہر ہوئی ہے۔ ہم نے اہم دستاویزات اور فلموں کی ریلیز کا بھی مشاہدہ کیا۔ امید ہے کہ اس تقریب سے عام لوگوں کو ان کی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے میں کافی فائدہ ہوگا۔ ہم غیر متعدی بیماریوں کے علاج کے شعبے میں آیوروید کو سب سے زیادہ قابل اعتماد اور موثر علاج کے طور پر قائم کرنے کے اپنے مشن کے لئے پرعزم ہیں’’۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ڈائریکٹر اور وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما نے کہا کہ‘‘ہمیں واقعی خوشی اور فخر ہے کہ ہم چھٹے قومی یوم آیوروید کی تقریبات کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے قابل ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور نے جوش و خروش کے ساتھ اس دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا ہے اور بصیرت انگیز اقدامات کے سلسلے میں نہ صرف آیوروید بلکہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے وزراء، پالیسی سازوں، منتظمین، اسکالرس نے شرکت کی اور اس کی خوب تعریف کی’’۔

اس تقریب میں آیوروید سوستھیہ سمیکشا کا اجراء کیا گیا، جو روزمرہ کے معمولات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے۔ پوشن کے لئے آیوروید، ایک کتابچہ؛ بچوں اور بڑوں کے لیے موزوں این آئی اے نیوٹری کوکیز؛ تین نایاب اشاعتوں کے ڈیجیٹائزڈ ورژن: آچاریہ بھٹر ہریچندر اور آچاریہ سوامی کمار کے چرک پنجیکا کی چرک-نیاسا تفسیر کے ساتھ چرج سمہتا؛ چرک سمہیتا جس میں چرک پردیپیکا کی تفسیر 20ویں صدی کے اوائل میں آچاریہ جیوتش چندر سرسوتی اور چکردتہ نے نشچلا کار اور تتواچادریکا کے رتن پربھ کے ساتھ لکھی تھی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر مختصر ویڈیوز، سی سی آر اے ایس پبلیکیشنز اور فلموں کے ساتھ ایک خصوصی مخطوطہ ویب سائٹ پورٹل بھی لانچ کیا گیا۔ مہاویر جے پوریہ اسپتال اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے درمیان مریضوں کی دیکھ بھال میں تحقیق کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں 15 ممالک سے آیوروید کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں موجود دیگر مہمانوں میں آیوش کے مشیر ویدیا شری منوج نیساری، اسپیشل سکریٹری پرمود کمار پاٹھک کے ساتھ وزارت آیوش کے اداروں کے ڈی جی اور سربراہان شامل تھے۔

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12468



(Release ID: 1768982) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Tamil