وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے تمل ناڈو میں تلاشی کی کارروائی انجام دی

Posted On: 02 NOV 2021 1:19PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے  نے تمل ناڈو میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائی انجام دی ۔یہ کارروائی ایک گروپ کے خلاف کی گئی ہے جو جانوروں کے کھانے  ،پالیٹری فارمنگ ،خوردنی تیل کی مینوفیکچرنگ اور انڈے کی مصنوعات تیار کرنے کا کام کررہا ہے۔ گروپ کے خلاف تلاشی کی کارروائی 27-10-2021 کو شروع کی گئی تھی اور اس دوران تمل ناڈو ، کرناٹک اورکیرالہ میں واقع 40 احاطوں پر تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی۔

تلاشی کی کارروائی کے عمل کے دوران الیکٹرانک ڈاٹا کی شکل میں مختلف قابل اعتراض دستاویزات اور مواد ملے ہیں جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط کئے گئے دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ گروپ مختلف طریقے سے اپنی آمدنی کو چھپانے میں ملوث ہیں ۔گروپ نے خریداری کی جعلی بکنگ  سمیت اخراجات کو بڑھاچڑھاکر پیش کرنے، خریداری کی رسید میں کم رقم دکھانے اور اکاؤنٹس کی ریگولر بک میں مصنوعات کی فروخت کو درج نہ کرکے اپنی دولت کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ضبط کئے گئے دستاویزات کے جائزے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ غیر اعلانیہ آمدنی کو مختلف ،غیر منقولہ جائداد کی تعمیر و حصول میں خرچ کیا گیا ہے اور غیر اعلانیہ اخراجات کو پورا کرنے میں بھی لگایا گیاہے۔

تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 3.3 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ نقد رقم ضبط کی گئی ہےاور 300 کروڑ روپے سے زائد غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ چلا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

************

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.12463



(Release ID: 1768883) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Tamil