بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
کوچن پورٹ ٹرسٹ پر شیپنگ کے وزیر نے نیو رڈارس اور ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی شروعات کی
Posted On:
01 NOV 2021 7:32PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، شیپنگ اور آبی گزر گاہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کوچنگ پورٹ ٹرسٹ کے نیو رڈارس اور ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر ایڈشنل سکریٹری(ایم او پی ایس اینڈ ڈبلیو) جناب سنجے بند اپادھیائے ،کوچن پورٹ ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹری ایم بینا اور وزارت اور کوچن پورٹ ٹرسٹ کے سینئر افسران موجود تھے۔
2009 میں کوچن بندرگاہ میں وی ٹی ایم ایس کی شروعات کی گئی، جو جدید ترین سسٹم جیسے دو نئے رڈارس ،ایک اے آئی ایس بیس اسٹیشن ،تین وی ایچ ایف ریڈیوز اور متعلقہ سافٹ ویئر اور 5.8 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کیا گیا ہارڈ ویئر پر مشتمل ہے۔ویسل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، شیپنگ کی نقل و حرکت کی نگرانی اور اس کو ریگولیٹ کرکے بندرگاہ میں نیوی گیشن کی حفاظت بڑھانے کیلئے ایک ضروری وسیلہ ہے۔بحریائی حفاظت کے علاوہ یہ سسٹم ،پورٹ میں چل رہے تمام دست کاریوں کو پتہ لگانے اور سراغ لگانے کے ذریعہ آبی بندرگاہوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے کوچن بندر گاہ میں ٹگ کی سواری کے دوران آئل ٹرمنلس ،آئی سی سی ٹی ولاپدم ،ملٹی یوزر لکویڈ ٹرمنل ،ایل این جی ٹرمنل اور ایس سی بی از سر نو تعمیری پروجیکٹ سمیت ،بندرگارہی بنیادی ڈھانچے اور پروجیکٹوں کا بھی معائنہ کیا۔وزیر موصوف نے کوچن پورٹ ٹرسٹ کے انتظامی لا ن میں ایک نیم کے درخت کا پودا بھی لگایا ۔
************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.12462
(Release ID: 1768860)
Visitor Counter : 175