وزیراعظم کا دفتر
گلاسگو میں سی او پی-26 چوٹی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات
Posted On:
01 NOV 2021 9:39PM by PIB Delhi
.1وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم نومبر 2021 کو گلاسگو میں منعقد سی او پی-26 عالمی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم جناب بورس جانسن سے ملاقات کی۔
.2 وزیر اعظم نے پی ایم جانسن کو سی او پی-26 کے کامیاب انعقاد اور ماحولیاتی تبدیلی میں تخفیف اور موافقت کیلئے عالمی اقدامات میں چیمپئن بننے میں ان کی ذاتی قیادت کیلئے مبارکباد دی۔انہوں نے آئی ایس اے اور سی ڈی آر آئی کے تحت مشترکہ اقدامات سمیت ماحولیاتی فائننس ،ٹیکنالوجی اختراع اور موافق گرین ہائیڈروجن ،قابل تجدید ذرائع اور صاف ٹیکنالوجی پر برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کےعزم کا اعادہ کیا ۔
.3 دونوں وزرائے اعظم نے روڈ میپ 2030 کی ترجیحات خاص طور پر تجارت اور معیشت ،تعلقات عامہ ،صحت ،دفاع اور سلامتی کے شعبوں کے نفاذ کا جائزہ لیا ۔انہوں نے آزاد تجارتی معاہدہ کے مذاکرات کی شروعات کیلئے کئے گئے اقدامات سمیت تجارتی شراکت داری میں اضافے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.4 دونوں لیڈروں نے افغانستان ،انسداد ہشت گردی ،ہند بحر الکاہل خطہ ،سپلائی چین میں لچیلا پن اور کووڈ کے بعد عالمی معیشت کے ابھرنے سمیت علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.5 وزیر اعظم نے بھارت میں جلد وزیر اعظم جانسن کے خیر مقد م کیلئے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.12451
(Release ID: 1768777)
Visitor Counter : 147
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam