عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اچھی حکمرانی کو نچلی سطح تک جانا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے آئی آئی پی اے پر زور دیا کہ وہ ڈیلیوری نظام میں صلاحیت کے خلا کو دور کرنے میں اہم رول ادا کرے

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کے لئے اوپر سے نیچے تک 2 کروڑ سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرے گی

ایک تاریخی فیصلے میں، آئی آئی پی اے کی رکنیت، جو پہلے صرف ریٹائرڈ افسران کے لیے کھلی تھی، اب اسے موجودہ افسران کے لئے بھی کھول دیا گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


Posted On: 01 NOV 2021 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم نومبر،2021۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج اس بات پر زور دیا کہ اچھی حکمرانی کو نچلی سطح تک جانا چاہئے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کی جنرل باڈی کی 67ویں سالانہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت پالیسیاں بنا رہی ہے اور ایسے پروگرام ترتیب دے رہی ہے جن کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور بھارت کی ترقی کو تیز رفتاری سے ٹریک کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو خوشحال اور آرام دہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، سرکاری انتظامیہ کے نظریہ اور عمل کے لیے وقف ایک اہم ادارے کے طور پر ڈیلیوری نظام میں صلاحیت کے خلا کو ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘آئی آئی پی اے ملک میں گورننس اصلاحات کی نئی لہر کو متحرک کرنے کے لئے ایک موزوں ادارہ ہے’’۔

اپنے خطاب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز ارضیاتی سائنسیز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک تاریخی فیصلے میں، آئی آئی پی اے کی رکنیت، جو پہلے صرف ریٹائرڈ افسران کے لیے کھلی تھی، اب موجودہ افسران کے لئے بھی کھول دی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کے لئے نہ صرف اعلیٰ سرکاری ملازمین کو بلکہ 2 کروڑ سرکاری ملازمین کو اوپر سے نیچے تک تربیت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت سے حکومت کی سب سے زیادہ ولولہ انگیز اصلاحات ‘مشن کرم یوگی’ کے ذریعے سرکاری ملازمین کے کام اور کام کاج کو 'حکمرانی سے کردار تک' منتقل کرنے کے لیے ایک انقلابی پہل کی گئی ہے، تاکہ وہ پراعتماد ہوں اور اپنے تفویض کردہ کام کو انجام دینے کے قابل ہوں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آئی پی اے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، آئی آئی پی اے نے ایک مشن-کرم یوگی ریسورس سیل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی پی اے نیشنل کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن، ایل بی ایس این اے اے اور دیگر مرکزی تربیتی اداروں (سی ٹی آئی) کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ اپنی نوعیت کے پہلے اور شاخوں کے ساتھ مزید انضمام اور تال میل کے لیے آئی آئی پی اے نے جنوری 2021 سے علاقائی شاخوں کے ساتھ مل کر حکومت ہند کی فلیگ شپ اسکیموں پر ویبینارز کا انعقاد شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف آئی آئی پی اے کے لئے بلکہ علاقائی شاخوں کی ترقی کے لیے بھی فائدہ مند ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آئی آئی پی اے نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آر اے آئی) کے قیام اور ترقی میں قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند کی بھی مدد کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q66K.jpg

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عام شہریوں کے لئے خدمات کی فراہمی میں کارکردگی اور ‘‘زندگی کو آسان بنانے’’ کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن) میں صلاحیت سازی کے لیے 23 مرکزی تربیتی اداروں کی پہلی مشترکہ گول میز کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عام شہریوں کے لئے خدمات کی فراہمی میں بہتر کارکردگی اور "زندگی کو آسان بنانے" کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن) میں صلاحیت سازی کے لئے 23 مرکزی تربیتی اداروں کی پہلی مشترکہ گول میز کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ 190کے خراب اثرات کے باوجود آئی آئی پی اے نے نہ صرف 21-2020 میں 66 تربیتی پروگرام منعقد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور 8353 اہلکاروں کو تربیت دی ہے، بلکہ اس نے 60 تحقیقی مطالعات مکمل کئے ہیں اور موجودہ معنویت کے حامل طموضوعات پر 46 ویبینارز کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں مکمل کیے گئے 60 ریسرچ اسٹڈیز آئی آئی پی اے کی تاریخ میں ایک ہی سال میں سب سے زیادہ ہیں اور اس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے تجزیاتی مطالعات کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام پال ایپل بائی ایوارڈ کے فاتحین، بہترین مضمون کے لیے  ٹی این چترویدی ایوارڈ کے فاتحین، عوامی خدمات میں مہارت کے لئے عمدہ کارکردگی، سالانہ مضمون نویسی کے مقابلہ، کیس اسٹڈی مسابقہ اور بہترین برانچ کا ایوارڈ اور دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والے کو مبارکباد دی۔

 

----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12442



(Release ID: 1768765) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi