وزارت دفاع

ایئر فورس اسٹیشن پالم میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا جشن منانے کے لئے منی میراتھن کا انعقاد

Posted On: 01 NOV 2021 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی:یکم نومبر،2021۔31 اکتوبر2021، اتوار کی صبح ایئر فورس اسٹیشن پالم میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کی تقریبات منانے کے موقع پر فخر اور حب الوطنی کے جذبے سے معمور روح پرور منظر تھا۔

ایئر فورس اسٹیشن نے سٹیشن اسپورٹس گراؤنڈ اور راک ویو آفیسرز انکلیو ایریا میں ‘منی میراتھن’ کے انعقاد کی قیادت کی۔ ائیر فورس سٹیشن پالم اور آس پاس کے دیگر فضائیہ یونٹوں کے 750 سے زائد اہلکاروں اور خاندان کے افراد نے 7.5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی۔ میراتھن کو ایئر فورس اسٹیشن پالم کے ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر کموڈور سنجیو وششٹھ، وایو سینا میڈل کے ذریعہ جھنڈی دکھائے جانے کے بعد 75 ترنگی غبارے چھوڑے گئے۔

میراتھن کے بعد ایئر آفیسر کمانڈنگ نے تمام اہلکاروں اور ان کے خاندان کے افراد کو ان کی پرزور شرکت کے لیے سراہا، جنھوں نے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2ZARY.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo170VG.JPG

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12422



(Release ID: 1768664) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi