سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آندھراپردیش کے بنیادی سطح کے جدت طراز پائیدار اور بچوں کے لئے مناسب لکڑی کے کھلونوں کے ختم ہوتے ہوئے فن کو بحال کررہے ہیں

Posted On: 01 NOV 2021 2:46PM by PIB Delhi

جناب سی وی راجو، جو کی آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایٹی کو پکا گاؤں کے رہنے والے ہیں، ایٹی کو پکا کھلونوں کی تیاری کے روایتی طریقے کو محفوظ کررہے ہیں جو کہ اس گاؤں کی قابل قدر وراثت ہے ، اور قدرتی رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے اسطرح کی  ڈائی ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جو زیادہ وقت تک کام کرے۔

انھوں نے عصری کھلونوں کی ایک قسم فروغ دی ہے جس کے لئے ہندوستان میں اور بیرون ملک مارکیٹ بتدریج ابھررہی ہے۔ ایٹی کو پکا کھلونوں پر ان کے کاموں سے مقامی کھلونوں کا کھویا ہوا وقار اور اہمیت بحال ہونے لگی ہے ۔ جناب راجو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 68 ویں من کی بات نشر یئے میں ان کی تعریف کی۔

غیر ضرر رساں پینٹ اور قدرتی رنگوں کے استعمال سے لکڑی کے کھلونے بنانے کا یہ فن جنوبی ہند کے ایٹی کو پکا گاؤں کی فنکار برادری کی پہچان ہے۔

جناب سی وی راجو نے پیڑپودوں سے ملنے والے رنگوں کی کھوج کی جو پیڑ پودوں کی جڑوں، تنوں،چھال،ٹہنیوں،پتوں اور بیجوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ جناب راجو نے دستکاروں اور کاریگروں کی ایک امداد باہمی تنظیم قائم کی جس کا نام پدماوتی  ایسوسیٹس ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اختراعی رنگ مناسب مارکیٹوں کی مقامی روایات کو فروغ دے کر ، نئے اوزار تیار کرکے نئی ٹیکنالوجیز استعمال کرکے اس کام کو آگے بڑھایا۔

نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (NIF) نے جو کہ حکومت ہند کے محکمہ سائنس وٹیکنالوجی (DST) کا ایک خودمختار ادارہ ہے، جناب راجو کی ان کوششوں میں مختلف طریقوں سے مدد کی ہے جس میں مائیکرو ونیچرانویشن فنڈ(MVIF) کے ذریعہ مالی امداد اور ایک کمیونٹی لیب کا قیام بھی شامل ہے۔

ان کھلونوں کو عصری تقاضوں پر پورا اتارنے کے لئے اسطرح کے ڈیزائن تیار کئے گئے ہیں جو بچوں کی ضرورت اور پسند کے مطابق ہوں۔ کھلونوں کے علاوہ خواتین کے استعمال کی مصنوعات مثلا چوڑیاں،بندے، بالوں کے کلپ، ہیئرپن اور عبارت کی اشیاء مثلا موم بتیاں، اگربتی اسٹینڈ، گھنٹیاں اور گھریلو استعمال کی اشیاء مثلا چھوٹے پیالے، برتن، خلال اور لکھنے پڑھنے کا سامان مثلا پین کا اسٹینڈ، پنسل کیپ، شارپنر وغیرہ سے اس جانب تنوع آیا ہے۔

ایٹی کو پکا کھلونے چکنی سطح والے اور قدرتی رنگو سے رنگے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بہت چھوٹے بچوں کے لئے بھی محفوظ ہیں۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے جناب سی وی راجو روایتی طرز پر ہی کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے مقامی کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار فراہم کیا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ جڑی بوٹیوں والے ڈائی کی مانگ بڑھنے لگی ہے جس سے کاریگروں کو آسانی ہوئی ہے۔

جناب وی سی راجو کو سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے NIF کے دوسالہ نیشنل گراس روٹ انوویشن اینڈ آؤٹ اسٹینڈنگ ٹریڈیشنل نالج ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔ 2018 میں انھیں راشٹرپتی بھون کے زیر اہتمام انوویشن اسکالروں ریزیڈینس پروگرام کے پانچویں بینچ میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ انھوں نے اختراع اور صنعت کے سالانہ فیسٹویل(FINE)میں بھی حصہ لیا جو بنیادی سطح کے اختراع کاروں کو اپنی جدت طرازی کا مظاہرہ کرنے کے لئے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس کا اہتمام راشٹرپتی بھون کے زیر انتظام NIF  اور DST کرتی ہے۔

مریز تفصیلات کے لئے برائے مہربانی تشار گرگ (tusharg@nifindia.org)سے رابطہ کریں۔

****

 

U.No:12428

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1768652) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Punjabi