الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں پہلے انٹرنیٹ ایکسچینج کا افتتاح کیا
یہ انٹرنیٹ ایکسچینج ،اتراکھنڈ میں انٹرنیٹ خدمات کے معیار میں اضافہ کرے گا
Posted On:
01 NOV 2021 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 01نومبر،2021
الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج دلی میں ورچوئل ذرائع سے دہرادون میں منعقد تقریب میں اتراکھنڈ ریاست میں پہلے انٹرنیٹ ایکسچینج کا افتتاح کیا۔بھارت میں این آئی ایکس آئی کے دسویں انٹرنیٹ ایکسچینج کے افتتاح سے اتراکھنڈ میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ خدمات کے معیار کو بڑھانے اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ چھ سال پہلے،سال 2015 میں ہمارے وزیراعظم نے ڈیجیٹل معیشت کے سائز کو بڑھا کر ٹیکنولوجی کے اسٹریٹجک شعبہ میں کارکردگی لانے،بدعنوانی سے پاک حکومت کو یقینی بنانے ،صنعت کاری کو فروغ دینے ،روزگار پیدا کرنے اور کچھ یقینی شعبوں میں کارکردگی کو بہتر کرنے کے مقاصد کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔
آج ،ایک ایک پیسہ براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعہ سے مستفدین کے بینک کھاتوں میں براہ راست پہنچتا ہے،اس لئے شفافیت اور جواب دہی یقینی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد ،ٹیکنولوجی کے شعبہ میں کئی نئی نوکریاں اور یونیکارن کے جڑنے کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ یہ شعبہ بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے قابل ہے۔
وبا کی مدت میں ڈیجیٹل ٹیکنولوجی کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے،وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے ۱۸ مہینوں سے دنیا 21ویں صدر کی سب سے شدید وبا سے جوجھ رہی ہے۔اس نے ہماری روزانہ کی سرگرمیوں میں رخنہ ڈالا ہے اور ہماری معیشت پر اہمیت کے ساتھ اثرانداز ہوئی ہے۔ جس رفتار سے ہماری معیشت واپس پٹری پر لوٹی ہے ،اس میں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام میں کی گئی ہماری ابتدائی سرمایہ کاری کا اہم حصہ ہے۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے یقین دہانی کی ہے کہ الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت اتراکھنڈ میں ڈیجیٹل انقلاب ل انے کی کوششوں کی حمایت کرے گی۔ دہرادون میں یہ ایکسچینج نہ صرف دہرادون کے انٹرنیٹ کے استعمال کرنے والوں کو فائدہ پہنچائے گا بلکہ دہرادون میں زیادہ انٹرنیت خدمات دینے والوں اور زیادہ اشیا کی تقسیم کرنے والے نیٹ ورک کی آمد کو فروغ دے گا۔ یہ ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو اور زیادہ مضبوط اور قابل اعتبار بنا دے گا۔
جناب راجیو چندرشیکھر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اتھراکھنڈ میں اگلا انٹرنیٹ ایکسچینج نینی تال ضلع میں شروع کیا جائے گا۔
رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)جناب انل بلونی اورسکریٹری (الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت) جناب اجے پرکاش سانی اور این آئی ایکس آئی کے صدر ،الیکٹرونکس اور آئی ٹی وزارت نےتقریب کے افتتاح کے دوران اہم کلیدی خطبہ دیا۔اس پروگرام میں اتراکھنڈ حکومت میں وزیر کابینہ جناب بنسی دھر بھگت،اتراکھنڈ حکومت میں وزیر کابینہ جناب گنیش جوشی ،رکن اسمبلی جناب امیش شرما کاؤ،رکن اسمبلی جناب کھجان داس ،دہرادون کے میئر جناب سنیل اونیال گاما اور بی جےپی ریاستی صدر جناب مدن کوشک بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔
نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا ( این آئی ایکس آئی) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔جو مندرجہ ذیل سرگرمیوں کے ذریعہ سے بھارت کے شہریوں کو انٹرنیٹ ٹیکنولوجی کی تشہیر کرنے کےلئے 2003 سے کام کررہا ہے:
- انٹرنیٹ ایکسچینج جس کے ذریعہ سے آئی ایس پی میں اور آئی ایس پی اور سی ڈی این کے درمیان انٹرنیٹ ڈیٹا کا لین دین کیا جاتا ہے۔
- ڈاٹ آئی این ملک کوڈ ڈومین اور بھارت کےلئے بھارت آئی ڈی این ڈومین کی فروخت،انتظامیہ اور آپریشن۔
- اے پی این آئی سی ،آسٹریلیا کے ذریعہ مجاز انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی وی 4 سلیش آئی پی وی ۶ ) کی فروخت ،انتظامیہ اور آپریشن۔
این آئی ایکس آئی مستقبل قریب میں ٹائر ۲ اور ٹائر 3 شہروں میں اس طرح کے کئی چھوٹے ایکسچینج کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ بھارت میں پورے انٹرنیٹ ایکوسسٹم کو بہتر بنایا جا سکے اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کو تیز رفتار کے ساتھ کم لاگت پر انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کا اہل بنایا جا سکے۔
این آئی ایکس آئی اتراکھنڈ کے سبھی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو کسی بھی این آئی ایکس آئی ایکسچینج پر پیرنگ قائم کرنے اور ملک کے انٹرنیٹ ایکوسسٹم میں تعاون کرنے کےلئے مدعو کرتا ہے۔سوالوں اور تجاویز کےلئے برائے مہربانی پر لکھیں۔
- ix@nixi.in
***************
ش ح،ا م، ج
U.No. : 12435
(Release ID: 1768608)
Visitor Counter : 217