بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Posted On: 31 OCT 2021 6:58PM by PIB Delhi

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب  سربا نند سونووال نے  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں  کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجیو رنجن اور ایڈیشنل سکریٹری سنجے بندھو اپادھیائے کے ہمراہ آج  ایک میٹنگ کے دوران کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ کی پیش رفت اور کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیکنیکل ڈائرکٹر بجوئے بھاسکر ، مالیات کے ڈائرکٹر جوس وی جے اور دیگر سینئر افسروں کے ہمراہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W73P.jpg

وزیر موصوف اور سینئر افسروں نے  آئی اے سی  کے سمندر میں دوسری آزمائش کے دوران بھارتی بحریہ کے  اعلیٰ افسران کے ہمراہ ملک میں ہی تیار کئے جانے والے ایئر کرافٹ کیریئر (طیارہ بردار جہاز) کی  پیش رفت کا جائزہ  لیا۔ اِس موقع پر  سی ایس ایل کے اعلیٰ سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C6MQ.jpg

ملک میں ہی تیار کیا جانے والا طیارہ بردار جہاز وکرانت کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ میں  تیار کیا جا رہاہے، جو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت  کے تحت سرکاری سیکٹر کا شپ یارڈ ہے۔ اِس کا ڈیزائن بھارتی بحریہ کے نیول ڈیزائن کے ڈائریکٹوریٹ نے تیار کیا ہے۔

بھارتی بحریہ اور کوچین شِپ یارڈ لمیٹیڈ کی جانب سے طیارہ بردار جہاز کی تعمیر اور اُس کی ڈیزائننگ آتم نِربھر بھارت اور میک اِن انڈیا پہل کیلئے ملک کی جستجو میں ایک چمکتی ہوئی مثال ہے۔ اِس جہاز کی تیاری میں 76 فیصد سے زیادہ ملک  میں ہی تیار کردہ  آلات اور سازوسامان لگائے گئے ہیں۔ اِس سے ملک میں ہی تیار کردہ ڈیزائن اور تعمیری  صلاحیتوں میں فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 2000 سے زیادہ سی ایس ایل عملہ  اورمعاون صنعتوں میں تقریباً 12 ہزار ملازمین کے لئے روزگار کے مواقع کے ساتھ  معاون صنتعوں کے فروغ کی راہ  بھی ہموار ہوئی ہے۔ تقریباً 550 بھارتی فرموں، نیز 100 ایم ایس ایم ای، سی ایس ایل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جو آئی اے سی کی تعمیر کے لئے مختلف خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HUUM.jpg

وزیر موصوف کَل کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ  اے ایس کے او میریٹائم اے ایس ناروے کے لئے  2 پوری طرح الیکٹرانک، آٹونومس جہازوں اور بی ایس ایف کے لئے 3 گشت لگانے والی بحری سرحدی چوکیوں سمیت پانچ جہازوں کی لانچنگ تقریب کا افتتاح کریں گے۔

*****

ش ح ۔ ح ا۔ ک ا

U. NO: 12413


(Release ID: 1768424) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam