وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر محکمہ مویشی پروری اور ڈیری  نے 'رن فار یونٹی' کا انعقاد کیا


کسانوں کے کوآپریٹیوز میں سردار پٹیل کی حصہ داری کو یاد کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 OCT 2021 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 اکتوبر 2021: آزادی کی امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر قومی یومِ یکجہتی کے موقع سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر وزارت ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے تحت محکمہ مویشی پروری اور ڈیری فارمنگ کے عہدیداروں نے منعقدہ 'رن فار یونٹی' میں شرکت کی جو بھارت کے بنیادگزاروں میں سے ایک کی وراثت کو یاد کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O9TS.jpg

کرشی بھون کے ہیڈ کوارٹر میں جوائنٹ سکریٹری (انتظامیہ) جناب جی این سنگھ نے "حلف لینے کی تقریب" کے بعد کرشی بھون سے آر/اے جنپتھ تک  اور واپسی کے لیے "رن فار یونٹی"کو ہری جھنڈِ دکھاکر روانہ کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سردار پٹیل کے تعاون کا ذکر کیا جنہوں نے 1942 کے اوائل میں کسانوں کی کوآپریٹوز کی وکالت کی تھی جس سے کائرہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ملک پروڈیوسرز یونین لمیٹڈ کا آغاز ہوا جسے بعد میں امول کے نام سے جانا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MNX3.jpg

محکمہ کے اعلی عہدیداروں سمیت عملے نے شرکت کی ۔ دوڑ کے بعد کرشی بھون میں ایک "تقریب حلف برداری " منعقد ہوئی جس میں تمام عملے اور ملازمین نے بھی عملا ایکتا شپتھ (عہد یکجہتی  ) لی تاکہ قوم کے اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے تحفظ اور مضبوطی کے لئے لگن کے ساتھ کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KNNM.jpg

سردار پٹیل بھارت کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کے لیے جانے جاتے تھے اور تقسیم کے بعد ملک کو متحد کرنے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ اس بنا پر انھیں "بھارت کا آئرن مین" کہا جاتا ہے۔

محکمہ نے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری فارمنگ کے عہدیداروں اور کسانوں کے تعاون سے مرکز کے زیر انتظام تمام علاقوں میں اسی طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا۔ رن فار یونٹی کے بعد کرشی بھون کے احاطے میں سوچھتا مہم بھی منعقد کی گئی۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12391

 


(ریلیز آئی ڈی: 1768168) وزیٹر کاؤنٹر : 175
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu