اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے 'رن فار یونٹی' کے ساتھ قومی یومِ یکجہتی منایا
Posted On:
31 OCT 2021 3:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 اکتوبر 2021: بھارت کی سب سے بڑی خام لوہے کی پیداوار کرنے والی نیشنل منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی) نے وزارت اسٹیل کے تحت اپنے صدر دفتر اور تمام پراجیکٹوں پر قومی یومِ یکجہتی 2021 اور آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے طور پر 'رن فار یونٹی' کا انعقاد کیا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر این ایم ڈی سی نے حیدرآباد میں اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن میں اس دوڑ کا اہتمام کیا۔
این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے این ایم ڈی سی کے ملازمین کو 'قومی یومِ یکجہتی حلف' دلایا اور 'رن فار یونٹی' کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ این ایم ڈی سی والوں نے مختلف اسکولوں کے طلباء کے ساتھ اس دوڑ میں حصہ لیا اور آئرن مین آف انڈیا کو خراج تحسین پیش کیا۔ این ایم ڈی سی India@75 منانے کے لئے مختلف کھیلوں نیز تعلیمی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔
اس موقع پر جناب سمت دیب نے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے متحدہ بھارت کی تعمیر کے لئے دیانتداری اور آہنی عزم کے اصولوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا، "ایسے وقت میں جب کہ بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے قومی رہنماؤں کے تصور کردہ بھارت کی تعمیر کریں۔ آتم نربھر بھارت کی جانب اس سفر میں این ایم ڈی سی ملک کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔"
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 12390
(Release ID: 1768167)
Visitor Counter : 182