کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ریکارڈ پرفارمینس پر ایم سی ایل کی تعریف کی


کمپنی نے 6 لاکھ ٹن روانہ کی کوئلہ سپلائی کا ریکارڈ توڑا

Posted On: 29 OCT 2021 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29اکتوبر، 2021/ کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور ریل ، کوئلے اور کانکنی کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے  آج مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل ) کے  چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹرز اور  کارکردگی ڈائریکٹرز کی تعریف کی جیساکہ کمپنی نے 6.04 لاکھ ٹن ریکارڈ کوئلے کی سپلائی کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وزیر جناب جوشی نے ایم سی ایل کی قیادت اور سبھی متعلقہ فریقوں کی مربوط کوششوں کو سراہا۔ جن میں کوئلہ کانکن ، ٹھیکہ کارکن ، ریلویز ، ٹریڈ یونین لیڈر اور مقامی انتظامیہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ان سبھی فریقوں کی کارکردگی کو سراہا۔ ایم سی ایل نے اڈیشہ میں کوئلے کی اوسطاً 5.25 لاکھ ٹن سپلائی دی ہے۔

وزیر نے ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) کے سی ایم ڈی جناب سنہا کی تعریف کی جن کے پاس ایم سی ایل کی اضافی ذمہ داری بھی ہے۔ جناب سنہا کی تعریف اس بات کو یقینی بنانے پر کی گئی کہ دونوں ہی ذیلی کمپنیوں  نے 10 لاکھ ٹن کوئلے کی سپلائی کی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ایم سی ایل نے صارفین کو 95.7 ملین ٹن سے زیادہ کوئلے کی سپلائی کی ہے جو پچھلے سال کی بنسبت تقریباً 21 فیصد زیادہ ہے

************

             

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

U –12366


(Release ID: 1768079)
Read this release in: English , Hindi , Odia , Kannada