خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت نے نیفیڈ کے ساتھ مل کرپی ایم ایف ایم ای کے تحت اولین ’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘ (او ڈی او پی) برانڈ –’دہلی بیکس‘ کا آغاز کیا

Posted On: 29 OCT 2021 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29 اکتوبر 2021:

خوراک ڈبہ بندی کی وزارت نے نیشنل ایگری کلچرل کو آپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (این اے ایف ای ڈی) کے تعاون سے جمعہ کے روز پنچ شیل بھون، نئی دہلی میں پردھان منتری فارمیلائزیشن آف مائکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے بیکری مصنوعات زمرے میں اولین ’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘ برانڈ ’دہلی بیکس‘ کا آغاز کیا۔

خوراک ڈبہ بندی کے مرکزی وزیر جناب پشو پتی کمار پارس، خوراک ڈبہ بندی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور نیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر (ایم ڈی) جناب سنجیو کمار چڈھا کی موجودگی میں اس برانڈ کو لانچ کیا گیا۔

برانڈ اور مصنوعات کو خصوصی طور پر بیکری کے لئے او ڈی او پی تصور کے تحت تیار کیا گیا ہے جو دہلی کے او ڈی او پی میں سے ایک ہے۔ مکمل طور پر گیہوں سے تیار رسک  دہلی بیکس برانڈ کے تحت پیش کیا گیا اولین پروڈکٹ ہے، اس کے بعد مزید مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ نیفیڈ کے مطابق، گیہوں کا رسک ایک منفرد پروڈکٹ ہے کیونکہ اسے چینی کے بجائے گڑ سے بنایا جاتا ہے اور اس میں ونسپتی کے بجائے مکھن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صارفین کے فائدے کے لئے 260 گرام پیک کی مسابقتی قیمت 60 روپئے ایم آر پی طے کی گئی ہے اور یہ ایک منفرد اور پرکشش پیکجنگ میں دستیاب ہے جو پروڈکٹ کو نمی اور دھوپ سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس طرح یہ پروڈکٹ کی لمبی شیلف لائف کو یقینی بناتا ہے اور اسے کرکرا اور تازہ رکھتا ہے۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت، خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت نے اسکیم کے برانڈنگ اور مارکیٹنگ عنصر کے تحت منتخبہ او ڈی او پی کے دس برانڈس تیار کرنے کے لئے نیفیڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔

خوراک ڈبہ بندی کی وزارت نے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت نیفیڈ کے تعاون سے شروع کی گئی ایک پہل کے توسط سے ملک بھر کی بہت چھوٹی خوراک ڈبہ بند صنعتوں (ایم ایف پی ای) کو رسمی شکل دے کر، ترقی دیتے ہوئے مزید مستحکم بناکر آتم نربھر بھارت کے ایک قدم آگے لے جانے کے حکومت کے نقطہ نظر ، کوششوں اور پہل قدمیوں کے بارے میں ایک مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام عام کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔

دہلی بیکس کی مصنوعات ملک بھر کے تمام نیفیڈ بازاروں، ای۔کامرس پلیٹ فارم اور اہم خوردہ اسٹوروں پر دستیاب ہوں گی۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے بارے میں:

آتم نربھر بھارت مہم کے تحت شروع کی گئی ، پردھان منتری فارمیلائزیشن آف مائکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کا مقصد خوراک ڈبہ بندی صنعت کے غیر منظم شعبے میں موجودہ الگ الگ صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ کرنا اور شعبے کو رسمی بنانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ ساتھ ہی اس کامقصد کاشتکاروں کی پیداواری تنظیموں، سیلف ہیلپ گروپوں اور پروڈیوسرز کوآپریٹیوز کو ان کی مکمل ویلیو چین میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 2020۔21 سے 2024۔25 تک پانچ برسوں کی مدت میں 10000 کروڑ روپئے کے صرفے سے ، اس اسکیم میں موجودہ بہت چھوٹی خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کی تجدید کاری کے لئے مالی، تکنیکی اور کاروباری امداد فراہم کرنے کے لئے 200000 بہت چھوٹی خوراک ڈبہ بند اکائیوں کو راست طور پر امداد فراہم کرنے کا تصورپیش کیا گیا ہے۔

مزید جانکاری کے لئے https://pmfme.mofpi.gov.in/pmfme/#/Home-Page پر جائیں۔

 

*****

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12317



(Release ID: 1767775) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Bengali