صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے امدادی سامان کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 29 OCT 2021 2:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:29اکتوبر،2021۔صحت اور خاندانی بہبود نیز کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے امدادی سامان کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جھنڈی دکھانے کی تقریب نئی دہلی کے نرمان بھون میں منعقد ہوئی۔ کمبل کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ کے لیے سپلائی میں پردھان منتری جن اوشدھی کیندروں سے مچھر دانی، کچن سیٹ، خیمے اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DHYA.jpg

سپلائی کو جھنڈی دکھاتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا،‘‘ریڈ کراس آفات اور دیگر بحرانی حالات کے وقت سب سے زیادہ کمزور اور ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کی پہلے ہی مقامی ریڈ کراس شاخوں کی طرف سے مدد کی جا رہی ہے۔ قومی ہیڈکوارٹر تازہ سامان بھیج کر ان کی کوششوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JXOX.jpg

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ قدرتی آفات کا بندوبست ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ امدادی اشیاء کی پیشگی تیاری کا عمل کمزور ریاستوں کے استعمال کے لیے جاری ہے جس میں دیگر اشیاء کے علاوہ تقریباً ایک لاکھ کمبل، ایک لاکھ حفظان صحت کی کٹس، ایک لاکھ ترپالیں اور 75,000 کچن سیٹ شامل ہیں۔

مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ میں حالیہ مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات اور سیلاب نے ریاست کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ‘‘ریاستی حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے لیے امدادی سامان سے بھرے تین ٹرک اتراکھنڈ بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت صحت نے مصیبت زدہ آبادی کے لیے دوائیں بھی بھیجی ہیں۔ پہاڑی ریاستوں میں سردیوں کے مہینوں میں شدید سردی پڑتی ہے۔ کمبل پہلے ہی بھیج دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی بحران کے وقت متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کی جا سکے۔’’

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12323



(Release ID: 1767770) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil