قانون اور انصاف کی وزارت
ایس سی او کے پراسیکیوٹر جنرل کا انیسواں اجلاس آج منعقد ہوا
ایس سی او پراسیکیوٹرز جنرل نے خاص طور پر خواتین اور بچوں کی انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے
اکتوبر 27 اور 28 کو ماہرین کے گروپ کے اجلاس میں عالمی سطح پر بین الاقوامی منظم جرائم میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
29 OCT 2021 6:23PM by PIB Delhi
جناب تشار مہتا، سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے 29 اکتوبر 2021 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے پراسیکیوٹرز جنرل کے انیسویں اجلاس کی میزبانی کی۔
اس سے قبل، جناب انوپ کمار مینڈیرٹا، سکریٹری، قانونی امور، وزارت قانون و انصاف نے بھی 27 اور 28 اکتوبر، 2021 کو ماہرین / عہدیداروں کے گروپ کی میٹنگ کی میزبانی کی تھی۔ ماہرین کے گروپ نے عالمی سطح پر بین الاقوامی منظم جرائم کی نشو و نما سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کی جانب سے بین الاقوامی جرائم کے خطرناک ترین مظاہر سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے موجودہ تجربے پر تبادلہ خیال کیا، جس میں علاقہ میں خاص طور پر خواتین اور بچوں سمیت افراد کی اسمگلنگ بھی شامل ہے۔

انیسویں میٹنگ کا آغاز قانون سکریٹری، وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جس میں ایس سی او کے رکن ممالک کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی اور انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت کو سامنے لایا گیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پراسیکیوٹرز جنرل کا پروٹوکول اور بصیرت انگیز خطاب انسداد اسمگلنگ کے اقدامات اور پورے معاشرے کی حفاظت کو مضبوط کرے گا۔ انھوں نے مزید امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ سرگرمیاں اور تجربات انسانی اسمگلنگ کے اہم مسئلے پر قابو پانے میں مدد کریں گے اور عالمی سطح پر کوششوں کے استحکام کے لیے ایک محرک ثابت ہوں گے۔
یہ میٹنگس ویڈیو کانفرنسنگ موڈ کے ذریعہ کی گئیں۔
سالیسٹر جنرل آف انڈیا جناب تشار مہتا، جمہوریہ قازقستان کے پراسیکیوٹر جنرل جناب نوردولیتوف جی ڈی، عوامی جمہوریہ چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ کے پروکیوریٹر جنرل جناب ژانگ جون، کرغز جمہوریہ کے فرسٹ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل جناب مولدوکماتوف ابائی، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اٹارنی جنرل چودھری عامر رحمان، روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل جناب کراسنوف آئی وی، جمہوریہ تاجکستان کے پراسیکیوٹر جنرل جناب رحمان یوسف احمد زود، جمہوریہ ازبکستان کے پراسیکیوٹر جنرل جناب یلداشیف این ٹی نے پراسیکیوٹرز جنرل کی میٹنگ میں شرکت کی۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے پراسیکیوٹرز جنرل کے انیسویں اجلاس کے نتائج کے بعد ایک پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔ پروٹوکول کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:
- افراد خصوصاً خواتین اور بچوں میں اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کرنا۔
- افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے قومی قانون سازی کا تبادلہ جاری رکھنا۔
- اسمگلنگ کے متاثرین کو ان کی اہلیت کے اندر تحفظ اور مدد فراہم کرنا۔
- شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعلیمی (تربیتی) تنظیموں (اداروں) کے درمیان تربیت اور پراسیکیوٹرز کی اعلیٰ تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینا، جن کی اہلیت میں افراد خصوصاً خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔
- افراد خصوصاً خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے، دو طرفہ اور کثیر جہتی سرگرمیاں انجام دینا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے پراسیکیوٹرز جنرل کے ممتاز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ہندوستان کے ماہر سالیسٹر جنرل، شری تشار مہتا نے بین الاقوامی منظم جرائم کی نشوونما کو روکنے کے لیے ہندوستانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے انسانوں کی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے مختلف قانونی دفعات سے ہوتی ہے، جیسا کہ ہندوستانی آئین کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند اور غیر اخلاقی ٹریفک (روک تھام) ایکٹ، 1956 جیسی قانون سازی میں درج ہے۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے پراسیکیوٹرز جنرل کا اگلا (20واں) اجلاس 2022 میں جمہوریہ قازقستان میں منعقد ہوگا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 12336
(Release ID: 1767767)