خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک ڈبہ بندی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پشو پتی کمار پارس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بین وزارتی منظوری کمیٹی (آئی ایم اے سی) کی میٹنگ کی صدارت کی


آئی ایم اے سی نے چھتیس گڑھ، آندھر پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، اترپردیش اور تامل ناڈو میں 52.767 کروڑ روپئے کے بقدر حکومتی امداد سمیت 216.489 کروڑ روپئے کے بقدر کی مجموعی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ 7 تجاویز کو منظوری دی

Posted On: 29 OCT 2021 5:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اکتوبر 2021:

خوراک ڈبہ بندی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پشو پتی کمار پارس نے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے ایگرو پروسیسنگ کلسٹر (اے پی سی) کے لیے بنیادی ڈھانچہ کے قیام کے لئے اسکیم کے تحت موصول شدہ تجاویز پرغور کرنےکے لئے آج ویڈو کانفرنسنگ کے توسط سے بین وزارتی منظوری کمیٹی (آئی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں خوراک ڈبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران اور پروجیکٹوں کو فروغ دینے والے افراد بھی موجود تھے۔

آئی ایم اے سی نے آج اپنی میٹنگ کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، اترپردیش اور تامل ناڈو میں 52.767 کروڑ روپئے کے بقدر سرکاری امداد سمیت 216.489 کروڑ روپئے کے بقدر مجموعی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ 7 تجاویز کو منظوری دی۔ ان پروجیکٹوں سے 163.722 کروڑ روپئے کے بقدر نجی سرمایہ کاری کا فائدہ حاصل ہوگا اور ان سے 12400 افراد کو روزگار ملنے اور 28000 کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔

ملک میں ایگرو پروسیسنگ کلسٹروں  کے قیام کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کرنے کی غرض سے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے تحت 03.05.2017 کو ایگرو پروسیسنگ کلسٹر (اے پی سی) کے لئے بنیادی ڈھانچہ کے قیام کی اسکیم کو منظوری دی گئی ۔ اس اسکیم کا مقصد صنعت کاروں کے لئے کلسٹر حکمت عملی کی بنیاد پر خوراک ڈبہ بندی اکائیوں کے قیام کے لئے حوصلہ افزائی کی غرض سے جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔یہ کلسٹر اضافی فصل کے فضلے کو کم کرنے اور باغبانی/زرعی پیداوار کی قدرو قیمت میں اضافے میں مدد فراہم کریں گے جس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

*****

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12316


(Release ID: 1767715) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Kannada