وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور بھارتہ فضائیہ نے طویل دوری کی بمباری پرواز کا کامیابی کے ساتھ مشترکہ تجربہ کیا
Posted On:
29 OCT 2021 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 اکتوبر، 2021/ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او اور بھارتی فضائیہ آئی اے ایف کی ٹیم نے طویل دوری کی بم (ایل آر بی) کا 29 اکتوبر 2021 کو ایک فضائیہ پلیٹ فارم سے کامیابی کے ساتھ مشترکہ پرواز کا تجربہ کیا۔ یہ بم ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے ۔ ایل آر بی بم کو بھارتی فضایہ کے جنگجو جہاز سے چھوڑے جانے کے بعد لمبی دوری پر زمین پر مقررہ ایک نشانے پر بھیجا گیا۔ اس ایل آر بی کو مخصوص حدود میں بالکل صحیح نشانے پر بھیجا گیا تھا۔ اس تجربے میں مشن کے تمام مقاصد کو کامیابی کےساتھ پورا کر لیا گیا۔ بم کی پرواز اور کارکردگی پر بہت سے رینج سینسرز نے قریبی نظر رکھی جن میں الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم ای او ٹی ایس ، ٹیلی میٹری اور رڈار شامل ہے۔ اس نظام کو اڈیشہ میں چاندی پور کے مقام پر مربوط تجربے گاہ پر تیار کیا گیا۔
ایل آر بم کو حیدرآباد میں قائم ڈی آر ڈی او کی ایک لیباریٹری ریسرچ سینٹر امارت آر سی آئی نے ڈی آر ڈی او کی دیگر لیباریٹریز کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے ۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او ، بھارتی فضائیہ اور پرواز کے اس کامیاب تجربے سے وابستہ دیگر ٹیموں کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ یہ تجربہ بھارتی مصلح فوجوں کے لیے ان کی طاقت میں کئی گنا اضافہ کرنے والا تجربہ ثابت ہوگا۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستھیش ریڈی نے ٹیم سے اپنے پیغام میں کہا کہ لمبی دوری کے بم کی پرواز کا کامیاب تجربہ اس درجے کے نظام کی دیسی تیاری میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12332
(Release ID: 1767677)
Visitor Counter : 221