شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو


شہری ہوا بازی کی وزارت نے نگرانی کے متعلق بیداری  کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا

سیمینار میں ہونے والے تبادلہ خیال سےکرپشن کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو مزید  پختگی ملے گی:شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ

تقریب کے دوران ’’منظم بہتری‘‘ کے موضوع پر کتابچے کا اجراء

Posted On: 29 OCT 2021 2:05PM by PIB Delhi

شہری  ہوا بازی کی وزارت نے  آج  انڈین ایوی ایشن اکیڈمی میں نگرانی سے متعلق  بیداری کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ سمینار  مرکزی نگرانی کمیشن کی طرف سے  دیئے گئے  موضوع ’آزاد ہندوستان  @ 75: ایمانداری کے ساتھ خود اعتمادی‘ پر منعقد کیا گیا تھا اور یہ  شہری ہوا بازی  کی وزارت کی طرف سے  آزادی کا امرت مہوتسو  منانے کے لئے  منعقد کی جانے والی  بہت سی تقریبات کا  حصہ تھا۔ اس سیمینار کا مقصد کرپشن کے برے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور  عوام کی زندگی سے  کرپشن کے خاتمے کے لئے حکمت عملی  طے کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YCO2.jpg

 

مہمان خصوصی کی حیثیت سے  شرکاء  کے سامنے تقریر کرتے ہوئے  شہری  ہوا بازی  اور سڑک و ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کے وزیر مملکت  جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے  اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس سیمینار کے نتیجے  میں  ہونے والے تبادلہ خیال سے  کرپشن کو  جڑ سے اکھاڑنے  کے  عزم کو  مزید تقویت  اور  ایک نئے بھارت  کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

شہری ہوا بازی کے سکریٹری  جناب راجیو  بنسل نے  شرکاء  کو ، طور طریقوں کو بہتر بنانے اور بدعنوانی پر مبنی  طور طریقوں پر قدغن لگانے کے لئے ایس او پیز  متعارف کرانے  کی سمت میں  جاری  اقدامات کے بارے میں  معلومات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ  وزارت نے  ای جی سی اے  اور ای بی سی اے ایس پلیٹ فارمس لانچ کئے ہیں، جہاں انجام دی  جانے والی کارروائیوں کو باالترتیب  شہری ہوا بازی  کی ڈائریکٹوریٹ جنرل  (ڈی جی سی اے) اور  بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی (بی سی  اے ایس) میں  کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے اور ان جگہوں پر  عوام کی  آپسی گفتگو  سب سے زیادہ ہے۔

سی وی سی سے وابستہ مہمان خصوصی، ایڈیشنل سکریٹری جناب سدھیر کمار  نے کرپشن کے خاتمے کے لئے سی وی سی کی طرف سے  کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔ انہوں نے  پی آئی ڈی پی آئی  (پبلک انٹرسٹ ڈسکلوزر اینڈ  پروٹیکشن آف انفارمر رزیولیوشن 2004)  کے تحت  الزامات کے بارے میں مزید معلومات دی اور بتایا کہ کرپشن  کی سطح کو نیچے لانے  میں  یہ کس طرح مدد گار  اور زبردست طور پر  مؤثر  ہے۔ سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب  پنکج سری واستو  نے  عوامی زندگی میں  کرپشن  کی لعنت سے  مقابلہ کرنے سے متعلق  اپنے تجربات  سے شرکاء کو  آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028W31.jpg

اس تقریب میں  منظم بہتری پر  کتابچہ کے عنوان  سے  ایک  کتاب کا بھی اجراء  کیا گیا۔ اس کتاب میں  وزارت  کی  ویجیلنس ڈویژن اور  اس کی معاون  تنظیموں  کے ذریعے  زبردست  تحقیقات  پر مبنی  مطالعات  جمع کئے گئے ہیں اور  اس میں  منظم  بہتری  کے متعلق  مشورے بھی ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت، اس سے منسلک  ذیلی دفاتر ، جن میں سرکاری خدمات  کی صنعتیں بھی  شامل ہیں، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا، ایئر انڈیا اینڈ پون ہنس  لمیٹڈ  کے  سینئر افسران  اور تنظیموں کے سربراہان نے بڑی تعداد میں اس سیمینار میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ب- ق ر)

U-12315


(Release ID: 1767494) Visitor Counter : 330


Read this release in: English , Hindi , Tamil