وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت - برطانیہ  کی تینوں افواج کی مشق ‘ کونکن شکتی 2021’ مکمل ہوئی  

Posted On: 28 OCT 2021 6:31PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں:

  • تینوں افواج کی  پہلی دو طرفہ مشق
  • یہ مشق دونوں ممالک کے وزرائے  اعظم کے ذریعہ  مئی 2021 میں  کئے گئے اعلان کے مطابق بھارت - برطانیہ  2030 روڑ میپ کے نتیجے میں کی گئی 
  • بھارت اور برطانیہ کی مسلح افواج  کے درمیان پہلی  دو طرفہ تینوں افواج کی مشق  کونکن شکتی 21 بحیرہء عرب میں 27 اکتوبر 2021 کو  تکمیل کو پہنچی۔ اس مشق کے پہلے اڈیشن کو جس خوش اصلوبی سےانجام دیا گیا، اس سے  دونوں ممالک اور ان کے   فوجی اہلکاروں کی  پروفیشنل صلاحیتوں، باہمی مفاہمت  اور مشترکہ عہد بندی کا پتہ چلتا ہے  ۔

    اس 4 روزہ مشق کے دوران   سمندری کارروائی کے  تمام زمروں  یعنی  فضا ،سطح  اور سطح سے نیچے کی  مختلف قسم کی فوجی کارروائیوں کے ذریعہ  دونوں ملکوں کے  دفائی  دستوں نے   باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا ۔ مشق کے  دوران  کی جانے والی  ڈرل میں ‘ سمندر میں بھرائی ’ کی مشق ، جنگجو طیاروں کے ذریعہ حملے کی کارروائی  ، ہیلی کاپٹروں کا کراس کنٹرول ، فوجی دستوں کی تعیناتی  کی مشق ،قابل توسیع نشانوں پر گن شوٹس،  جدید فضائی اور سطح سے نیچے کی مشق،  کمپوزٹ ہیلی کاپٹر فارمیشن  فلائی پاسٹ اور بڑی فوجی کارروائی   کی مشق  کی  گئی جن میں  برطانیہ کے جنگی طیارے  ( ایف 35 بی )، بھارتی بحریہ کے طیارے  ( مگ 29 کے )اور بھارتی فضائیہ کے طیارے  ( ایس یو – 30 اور جیگوار ) کو استعمال کیا گیا ۔ ان تمام مشقوں میں  بہت زیادہ جوش و خروش، پروفیشنلزم اور ضرورت پڑنے  پر مشترکہ  سمندری کارروائی کرنے کے لئے دونوں ممالک  کی  مستعدی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    ان مشقوں سے  دونوں ملکوں کی افواج کو  ایک دوسرے کو بہترین طریقہ کار اور اپنے تجربات سے واقف کرانے  کا موقع ملا ۔ یہ کام  تعاون کے جذبے کے  ساتھ انجام دیا گیا جو کہ  آج کے غیر یقینی سلامتی  کے عالمی ماحول میں بہت اہم ہے  ۔

    مشقوں کے اختتام پر دونوں ملکوں کی  بحری افواج  کے جہازوں  کے درمیان روایتی  اسٹیم پاسٹ  کی  رسم ادا کی گئی ۔          

     

     

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

     

    (ش ح۔ا گ ۔ ر ب )

    U-12310

     


(Release ID: 1767488) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Hindi