وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر فورس اسٹیشن کارنکوبار  نے بہت سے ماہرین پر مشتمل میڈیکل کیمپ شروع  کیا

Posted On: 28 OCT 2021 6:18PM by PIB Delhi

ایئر ر فورس اسٹیشن کارنکوبار کے ذریعہ  ، 28 اکتوبر 2021 کو  آزادی کا  امرت مہوتسو  منانے کے لئے   ایچ کیو انڈمان اور نکوبار کمانڈ ( اے این سی )  کی سر پرستی میں  بہت سے  شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسپیشل داکٹروں کے ساتھ  ایک میڈیکل کیمپ شروع کیا ۔

یہ کیمپ کارنکوبار کے  ملکّا گاؤ ںمیں قائم کمیونٹی سینٹر   میں شروع کیا گیا ۔ اس میں بشپ جان رچرڈسن ہاسپیٹل  سے  11 طبی اہلکار شامل ہوئے اور اس کا افتتاح گروپ کیپٹن  نتین تلوار ، اسٹیشن کمانڈر ، ایئر فورس اسٹیشن  ، کارنکوبار  نے کیا ۔

کارنکوبار جزیرے  کے  بہت سے دیہات میں بسنے والے قبائلی افراد نے  اس  کیمپ سے فیض حاصل کیا  ۔ اس میڈیکل کیمپ میں ان لوگوں کی طرف سے  زبردست پذیر ائی  دیکھنے میں آئی  ۔ دیہات کے لوگوں نے  انڈین ایئر فورس کے ذریعہ کارنکوبار کے  دور دراز کے جزیرے میں  میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنے کے سلسلے میں  کی گئی کوششوں کی دل کھول کر تعریف کی  ۔

دیگر او پی ڈی خدمات کے علاوہ  ، ڈاکٹروں کی ٹیم نےٹی بی کے  خاتمے کے  قومی پروگرام ( این ٹی ای پی ) کے تحت   غیر متعدی بیماریوں  اور ٹی بی کی اسکریننگ  انجام دی  ۔ اسکوائڈرن لیڈر راگیت پی راجیش ، میڈیکل آفیسر ایئر فورس اسٹیشن  کارنکوبار  نے  4 خصوصی ڈاکٹروں ،  ڈاکٹر اجیت  پلانی چامی، ماہر امراض اطفال ، ڈاکٹر پورنیما، جلدی امراض کی ماہر ، ڈاکٹر روبینہ یوسف ، جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر روتھ  کریسٹوفر ، بی جے آر ہاسپیٹل  کارنکوبار سے وابسطہ   دانتوں کے ڈاکٹر، کے ساتھ مل کر اس کیمپ میں جزیرے کی آبادی کو مہیا کی جانے والی طبی خدمات میں بہترین کردار ادا کیا  ۔

IMG-20211028-WA0003ZW71.jpg

IMG-20211028-WA0004DL24.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح۔ س ب۔ ر ب )

U-12309

 


(Release ID: 1767475) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi