دیہی ترقیات کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا کے تحت پانچ ریاستوں میں سی ایکس او میٹ کاانعقاد کیا گیا


سی ایکس او میٹ امیدواروں کیلئے روزگار کے مناسب مواقع کو یقینی بناتے ہوئے نئے صنعتی تعلقات قائم کرنے کیلئے ایک اسٹیج کے طور پر کام کریگی

ہرشراکت دار ریاست نے ایک خصوصی تجارت کے بارے میں سی ایکس او میٹ منعقد کی

ماہرین نے کہا کہ ای۔کامرس پلیٹ فارم میں آئی تیزی کو دیکھتے ہوئے لاجسٹکس سیکٹر ایک پُرکشش متبادل کے طور پر اُبھر رہا ہے

Posted On: 28 OCT 2021 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28اکتوبر،2021۔18 اہم سیکٹروں کے صنعتی ماہرین دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کے تحت 15 سے 21 اکتوبر 2021 کے درمیان منعقدہ سی ایکس او میٹ کی سیریز میں ایک اسٹیج پر آئے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ہندوستانی کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے تناظر میں آسام، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، تملناڈو اور گجرات ریاستوں کے ریاستی دیہی  روزگار مشن (ایس آر ایل ایم) نے سی ایکس او میٹ میں تعاون فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GTMR.jpg

جھارکھنڈ میں ورچوول سی ایکس او میٹ

مختلف سیکٹروں اور سیکٹر اسکل کونسلوں کے صنعتی ماہرین آئندہ نسلوں کیلئے حوصلہ افزالیبر مارکیٹ کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آئے۔ جن سیکٹروں میں شراکت داری ہوئی ان میں سیاحت اور ہاسپلٹی، ریٹیل، لاجسٹکس اور ملبوسات، کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز، آئی ٹی- آئی ٹی ای ایس، آٹوموٹیو، قابل تجدیدتوانائی، زراعت، حفظان صحت، تعمیرات، کیپٹل گڈس اور پیداوارشامل ہیں۔ بی ایم ڈبلیو، ہنڈئی، دی پارک ہوٹل، باربے کیو نیشن، لیلا پیلس، اوبرائے اور ٹرائڈینٹ، ممبئی، ویوانتا، وو مومو فوڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ جیسی بازار کی سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ مینجمنٹ نے اس بارے میں اپنے خیالات مشترک کیے کہ سی ایکس او میٹ کس طرح سبھی اسٹیک ہولڈرس کیلئے کچھ سیکھنے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تربیتی شراکت داروں اور آجروں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026OO3.jpg

آسام میں ورچوول سی ایکس او میٹ

شرکت کرنے والی ہر ایک ریاست نے ایک خصوصی کاروبار پر توجہ مرکوز کی ۔ آسام (سیاحت اور ہاسپٹلٹی)؛ جھارکھنڈ (ریٹیل، سیاحت، مالیات، لاجسٹکس اور ملبوسات)؛ مدھیہ پردیش (لاجسٹکس اور ملبوسات)؛ گجرات (بیوٹی اینڈ ویلنیس سیکٹر سکل کونسل ، ہیلتھ کیئر سیکٹر اسکل کونسل، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، لاجسٹکس سیکٹر اسکل کونسل، آئی ٹی-آئی ٹی ای ایس، کیپٹل گڈس وغیرہ)، تملناڈو (آٹوموٹیو)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00319T5.jpg

مدھیہ پردیش میں سی ایکس او میٹ

ٹریننگ، پلیس منٹ اور پلیس منٹ کے بعد تعاون، ڈی ڈی یو –جی کے وائی کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کیلئے ری ٹنشن اور کریئر کی ترقی سے متعلق معاملات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی پروگرام کے ذریعے ہنرمند افرادی قوت کی کمی دور کرنے، ہنرمند افرادی قوت کی مانگ ، اجرت، خواتین امیدواروں کو کام پر رکھنے میں کچھ سیکٹروں کی ترجیحات وغیرہ کا جواب دینے میں ایس آر ایل ایم کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040E9K.jpg

گجرات میں سی ایکس او میٹ

صنعت کے ماہرین اور ایس آر ایل ایم کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز میں تیزی کے باعث لاجسٹک سیکٹر ایک پرکشش متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس لیے اس شعبے میں تربیت یافتہ کارکنوں کی ملازمت کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔سی ایکس او میٹس نے تربیتی شراکت داروں اور صنعتوں کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کرکے اور اس میں سہولت فراہم کرکے ڈی ڈی یو- جی کے وائی پروگرام کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کو روزگار کے منصفانہ مواقع کو یقینی بنا کر صنعت کے نئے روابط قائم کرنے اور موجودہ روابط کی تعمیر کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IMZD.jpg

تمل ناڈو میں سی ایکس او میٹ

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کے بارے میں

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کو عالمی معیارات کے مطابق اجرت پلیسمینٹ سے متعلق بینچ مارکنگ پروگراموں کے ایک پرجوش ایجنڈے کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔ دیہی ترقیات کی وزارت نے 25 ستمبر 2014 کو قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت تقرری سے منسلک ہنر مندی کے پروگرام کو دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کے طور پر تبدیل کیا۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی پلیسمنٹ سے منسلک ہنر کا ایک ملک گیر تربیتی پروگرام ہے، جسے دیہی ترقیات کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے فنڈنگ کی جاتی ہے۔ یہ پروگرام فی الحال 27 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کے 2369 سے زیادہ تربیتی مراکز ہیں جو 57 خطوں میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 616 سے زیادہ ملازمتوں کی فہرستیں ہیں۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی کے تحت کل 11.09 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے اور 30 ​​ستمبر 2021 تک 7.13 لاکھ امیدواروں کو ملازمت دی گئی ہے۔

 

 

----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12287



(Release ID: 1767403) Visitor Counter : 176