کوئلے کی وزارت

مہاندی کول فیلڈس لمیٹد نے ہنرمندی ترقیات پروجیکٹوں کے لئے مفاہمتی عرضداشتوں  پر دستخط کیے

Posted On: 28 OCT 2021 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 اکتوبر 2021:

کوئلے کی وزارت کے تحت مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ (ایم سی ایل) نے بھوبنیشور میں قائم سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹروکیمکلز انجینئرنگ ایند ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی)کے ساتھ 1.38 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ کاری سے متعلق دو مفاہمتی عرضداشتوں  پر دستخط کیے ہیں۔ ایم سی ایل نے یہ قدم اپنی سی ایس آر پہل قدمی کے تحت کانکنی کے علاقوں کے آس پاس واقع مواضعات میں رہنے والے نوجوانوں کو ہنرمندی ترقیات کی تربیت فراہم کرانے کے لئے اٹھایا ہے۔

ان دو سی ایس آر پہل قدمیوں ’اڑان‘ اور ’سہیوگ‘ سے آس پاس واقع مواضعات کے 40 نوجوانوں کو فٹر/ الیکٹریشین ٹریڈس میں دو سال کی کل وقتی آئی ٹی آئی تربیت اور 30 دیویانگ جنوں کو چھ مہینے کے ہنرمندی تربیت پروگرام میں شامل ہونے میں مدد حاصل ہوگی۔

ایم سی ایل کی جانب سے جی ایم (سی ایس آر) جناب پی کے چکرورتی اور سی آئی پی ای ٹی کی جانب سے پرنسپل ڈائرکٹراور ہیڈ جناب پی کے ساہو نے ان مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے۔

 

********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12291



(Release ID: 1767242) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia