الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالاجی کی وزارت 25 سے30 اکتوبر تک ہفتہ طویل سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے
سائبر سورکشت بھارت اقدام کے تحت منعقد کیا گیا یہ پروگرام بھارت میں ایک سائبر لچکدار آئی ٹی ڈھانچہ قائم کرنے میں مدد کرےگا
Posted On:
28 OCT 2021 11:59AM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی)کی وزارت بھارت میں ایک ہفتہ طویل دیپ ڈائیو آن لائن تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے جس کا مقصد بھارت میں سائبر سکیورٹی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے ۔ یہ تربیتی پروگرام تکنیکی سربراہان کے ساتھ ساتھ چیف انفارمیشن سکیورٹی افسروں (سی آئی ایس او) مختلف وزارتوں کی نمائندگی کرنے والے آئی ٹی اسٹاف کے ہراول کے لوگوں /مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکموں اور تنظیموں پرائیویٹ سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں اور بینک تنظیموں کیلئے ہے۔
یہ تربیتی پروگرام قومی سائبر سیکورٹی بیداری مہینہ تقریبات کے پروگرام کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والی ورکشاپ کی سیریز کا ایک حصہ ہے جس کا اہتمام سائبر سورکشت بھارت اقدام کے تحت الیکٹرانکس اینڈ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ایم ای آئی ٹی وائی کے نیشنل ای گورننس ڈیویژن کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے سائبر دنیا کی تبدیل ہوتی ہوئی محرکات کو بہتر طور پر سمجھنے کے ساتھ خود کو آراستہ کرنے کیلئے سی آئی ایس او اور دیگر شرکا ءکو مدد ملے گی ۔تاکہ انفرادی تنظیموں اور شہریوں کو بڑے پیمانے پر ایک محفوظ سائبر اسپیس کے فائدے پہنچانے کے قابل بنایا جاسکے۔سی آئی ایس او کا رول کسی بھی ادارے میں سائبر سلامتی کے شعبے میں واقع فاصلے کا تجزیہ کرنا اور ایسا منصوبہ اور حکمت عملی وضع کرنا ہے جس کی مدد سے فاصلے پر کئے جاسکیں اور اصلاحی اقدامات لائے جاسکیں۔
اپنے کلیدی خطبے میں این ای جی ڈی کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مختلف وزارتوں ،محکموں ،پرائیویٹ سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں، بینکوں ،انفارمیشن اور سیکورٹی سے متعلق چیف افسروں کو نہ صرف تربیت دی جائے بلکہ یہ سائبر کے تحفظ کو محفوظ بنانے کی ضرورت کی تشہیر کیلئے بھارت کے سفیر بھی بن سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگر صحیح کارروائی کے تئیں بیدار ہیں تو ہم ایک ایسا کلچر اپنا سکتے ہیں جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ سائبر سکیورٹی سے اچھے طریقے سے نمٹاگیا ہے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھی ہم تیار ہیں۔ہندوستان کی سائبر سکیورٹی کی بہتری کی بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کو سب سے محفوظ ملک بنانے کے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے قول کو بھی دوہرایا۔
اس تربیتی پروگرام کے دوران نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی ) سی او او جناب ونے ٹھاکر نے سائبر سیکورٹی کے تعلق سے بیداری پھیلانے کی فوری ضرورت کیلئے بھی کہا۔انہوں نے اُس وقت سائبر خطرات کو کم کرنے کے موثر اقدامات اپنانے پر زور دیا جب موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعہ بڑے پیمانے پر اعداد و شمار کا ہر سیکنڈ تبادلہ کیا جا تا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وائی فائی ،بلیو ٹوتھ ،آر ایف آئی ڈیز، مختلف ایپس،انفرادی ڈاؤنلوڈ اور استعمال وغیرہ کے ذریعہ کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)نے جنوری 2018 میں سائبر سورکشت بھارت اقدام کا آغازکیا تھا یہ اپنی نوعیت کی پہلی پبلک پرائیویٹ شراکت داری ہے جس میں سائبر سیکورٹی میں آئی ٹی صنعت کے ماہرین کو جگہ دی گئی ہے۔ اس تربیتی پروگرام کے معلوماتی شرکا میں سی ڈی اے سی ،سی ای آرٹی ۔آئی این ،این آئی سی ، ایس ٹی کیو سی شامل ہیں۔
یہ تربیتی پروگرام 25 سے30 اکتوبر2021 کے دوران منعقد کیا جارہا ہے ۔ اجلاس کے آخر میں اس بات کو سامنے رکھا گیا ہے کہ سی آئی ایس اوزکو اپنی متعلقہ تنظیموں میں سائبر سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے آراستہ کیا جائے گااور بااختیار بنایا جائےگا نیز سائبر جرائم کے بارے میں ضروری بیداری پھیلانے اور چیف انفارمیشن سیکورٹی افسروں اور تمام سرکاری محکموں میں فرنٹ لائن آئی ٹی اسٹاف کیلئے تحفظاتی اقدامات کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی۔
************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.12279
(Release ID: 1767163)