وزارت خزانہ
مہاراشٹر میں زرعی کاروبار کی ترقی کے لئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور بھارت نے 100 ملین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
27 OCT 2021 7:28PM by PIB Delhi
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور بھارتی حکومت نے آج 100 ملین ڈالرقرض کے معاہدے پر دستخط کئے، جس کا مقصد مہاراشٹر کی ر یاست میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور غذائی نقصانات کو گھٹانے کے لئے زرعی کاروبار کے نٹ ورک کو فروغ دینا ہے۔
وزارت خزانہ نے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے مہاراشٹر زرعی کاروباری نٹ ورک (ایم اے جی این ای ٹی) پروجیکٹ کے لئے کئے جانے والے اس معاہدہ پر بھارتی حکومت کی طرف سے دستخط کئے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کے ہندوستان میں قائم مشن کے ملکی ڈائریکٹر جناب تاکیو کونیشی نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔
اس قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے جانے کے بعد، جناب مشرا نے بتایا کہ اس پروجیکٹ سے مہاراشٹر میں زرعی کاروبار کی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ اس میں کھیتی باڑی کے کام کی پیداواریت،فصل کی کٹائی کے بعد کی سہولیات میں بہتری اور باغبانی سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والوں کے فائدے کے لئے ایک موثر مارکیٹنگ ڈھانچے کے قیام کو بھر پور سہارا دیا جاتا ہے۔
جناب کونیشی نے کہا کہ‘‘ یہ پروجیکٹ، مالی امداد تک رسائی، صلاحیت سازی اور باغبانی کے و یلیو چین بنیادی ڈھانچے میں ترقی کے ذریعہ مہاراشٹر کے چھوٹے اور معمولی حیثیت کے کسانوں کی فصل کٹائی کے بعد اور مارکیٹنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانے ، غذائی نقصانات کو کم کرنے اور آمدنی میں اضافہ کرنے میں مددگار ہوگا۔ پروجیکٹ کے تحت کئے جانے و الے اقدامات ریاست میں دیہی شعبے میں ا نقلابی تبدیلیوں کے لئے دی جانے والی اے ڈی بی کی حمایت سے ہم آہنگ ہیں۔ان اقدامات کے تحت دیہات کو بجلی کی فراہمی اور دیہی مربوط کاری میں اضافہ کے ذریعہ سینچائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کو مدد فراہم کرنے و الے منصوبے چلائے جاتے ہیں’’۔
اس کے باوجود کہ ہندوستان کی پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کا بالترتیب 11 فیصد اور 6 فیصد مہاراشٹر میں ہوتا ہے اور ملک کے پھلوں کی کاشت کی برآمدات کا تقریبا 8 فیصد بھی اسی ریاست میں ہوتا ہے، زیادہ تر چھوٹے کسانوں کے پاس سرمایہ کی کمی رہتی ہے جو ان کے کاروبار کی ترقی کےضروری ہے اور وہ ابھرتی ہوئی اونچی قیمتوں وا لی مارکیٹوں تک براہ راست رسائی بھی نہیں رکھتے ہیں۔300 ذیلی منصوبوں کو مدد دینے کی خاطر گرانٹس اور مالیاتی ثالثی قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعہ، ایشیائی ترقیاتی بینک قرضہ، کسان تنظیموں (ایف پی اوز) اور ویلیو چین آپریٹروں کے لئے مالی امداد کی حصولیابی کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔
اس منصوبہ کے تحت فصل کٹائی کے بعد کی 16 سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گااورتین نئی سہولیات تعمیر کی جائیں گی جس کا مقصد کسانوں اور ایف پی اوز کو صاف ستھری، قابل رسائی اور پائیدار فصل کی ذخیرہ کاری اور پروسیسنگ کی سہولیات مہیا کرانا ہے۔ یہ منصوبہ ایف پی اوز اور وی سی اوز کی ویلیو چین کو رفتار دینے میں صلاحیت سازی کرے گااور خاص طور پر خواتین کی ملکیت اور انتظام والے اداروں کی کٹائی کے بعد کی دیکھ بھال اور نظم ونسق میں مدد کرے گا۔ا س منصوبے سے 2 لاکھ کسانوں کو فیض پہنچنے کی توقعات ہیں۔
ایف پی اوز کے بازاری رابطوں کو بڑھانے کے لئے گرانٹ کی بنیاد پر غریبی گھٹانے کی غرض سے ایشیائی ترقیاتی بینک اپنے ٹکنیکل اسسٹنس اسپیشل فنڈ سے 5 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امدادی رقم (ٹی اے) اور2 ملین ڈالر جاپا ن فنڈ سے مہیا کرائے گا۔ اس تکنیکی امداد کے ذریعہ فصل پر مبنی عمدہ کارکردگی کے مراکز کے نٹ ورک قائم کیے جائیں گے، زرعی کاروبار اور زراعتی ویلیو چینس میں اختراعی ٹکنالوجیوں کو فروغ ملے گا اورصلاحیت سازی میں بھی مدد ملے گی جس میں ایم اے جی ا ین ای ٹی سوسائٹی کے اثاثے او رمالی انتظامی صلاحیتیں اوراس کے علاوہ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگری کلچر مارکیٹنگ بورڈ شامل ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک، ایک خوشحال، شمولیت والے، لچک دار اور مستحکم ایشیا اوربحرالکاہل کے نشانے تک پہنچنے ، اور انتہائی درجے کی غربت کے خاتمے کے لئے ا پنی کوششوں کو برقرار رکھنے کی خاطر عہد بند ہے۔ یہ بینک 1966 میں قائم کیا گیا تھا جو 68 ممبر ممالک کی ملکیت ہے، اس تعداد میں 49 کا تعلق اسی خطے سے ہے۔
************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.12280
(Release ID: 1767153)
Visitor Counter : 180