کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

نیشنل فارمیسٹکل پرائیسنگ اتھارٹی(این پی پی اے) نے 29 اکتوبر 2021 کو سبھی کیلئے معیاری دواؤں کو یقینی بنانے کیلئے استطاعت اور اختراع کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کرےگا


ویبینار کی صدارت بھارتی حکومت کے پرنسپل سائنٹفک مشیر کے وجے راگھون کریں گے

Posted On: 28 OCT 2021 11:42AM by PIB Delhi

بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کی سالانہ یاد کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک سالہ طویل سرگرمیوں کے حصے کے طور پر فارماسٹکل محکمے کے تحت نیشنل فارمیسٹکل پرائیسنگ اتھارٹی(این پی پی اے) 29ا کتوبر 2021 کو سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سےایک ویبینارکے انعقاد کا اہتمام کررہی ہے۔اس ویبینار کا موضو ع  ہے سبھی کیلئے معیاری دواؤں کو یقینی بنانے کیلئے استطاعت اور اختراع۔

بھارتی حکومت کے پرنسپل سائنٹفک مشیر پروفیسر کے وجے راگھون اس ویبینار کی صدارت کریں گےاورکلیدی خطبہ دیں گے جبکہ  بھارتی حکومت کی دواؤں کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ایس اپرنا بھی  ویبینار میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی ۔مذکورہ ویبینار میں فارمیسٹکل اورطبی آلات کی صنعت کے متعلقہ فریق اوربڑے پیمانے پر صحت کی حفظان سے متعلق برادری  کے افراد تعلیمی اور سرکاری اداروں سے وابستہ افراد حصہ لیں گے۔

آئی آئی ٹی دھنباد بھارت کے پروفیسر جاوید اقبال  اور آسٹریلیا یونیورسٹی لاٹروب ، رنووس لیبس کے بانی اور چیئر مین کے درمیان ویبینا ر کے دوران ایک پینل بحث و مباحثہ ہوگا جس کی نظامت کے فرائض آئی آئی ٹی دھنباد کے پروفیسر جاوید اقبال کریں گے۔ویبینار میں شامل پینل کے ممبر بحث و مباحثہ کے تحت موضوع کے حوالے سے   مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے  ماہرین ہوں گے۔ایس این سی ایم کے وائس چیئرمین اور رکن ڈاکٹر وائی کے گپتا ،ایس سی اے ایم ایچ پی کے جناب پکنج پٹیل،زائیڈس کیڈلا کے چیئر مین ڈاکٹر ایس چندر شیکھر،ڈارئیکٹر سی ایس آئی آر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) کے جناب منوج جھلانی ،یو ایچ سی /ہیلتھ سسٹمس اینڈ لائف کورس کے محکمے کے ڈائریکٹر ،جنوب ایشیا کیلئے علاقائی دفتر ،صحت کی عالمی تنظیم(ڈبلیو ایچ او) انویسٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب دیپک باگلااور انٹر نیشنل الائنس آف پیٹنٹ آرگنائیزیشن (آئی اےپی او ) کی چیئر مین ڈاکٹر رتنا دیوی بحث و مباحثہ کے اس پینل میں شامل ماہرین ہیں۔

یہ ماہرین اپنے بحث و مباحثے کے تحت موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر اپنے نظریات پیش کریں گے جس میں خصوصی توجہ بڑے پیمانے پر قابل رسائی اور صحت کی سستی دیکھ بھال فراہم کرنے  پر دی جائے گی ۔  مباحثے کے دوران تعلیمی اداروں کے اشتراک کی صنعت کے شعبوں ،رقوم کی فراہمی کے متبادلوں دنیا کی بہترین سرگرمیوں وغیرہ کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

 

************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12277



(Release ID: 1767140) Visitor Counter : 130