کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جناب بھگونت کھوبا نے ملک میں کھاد کی قلت سے متعلق افواہوں کا ازالہ کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا
کرناٹک میں 22 لاکھ میٹرک ٹن یوریا دستیاب ہے: جناب کھوبا
Posted On:
28 OCT 2021 10:34AM by PIB Delhi
کیمیا جات اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے ملک میں کھاد کی قلت سے متعلق افواہوں کے ازالے کے لئے ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔ افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کسانوں سے درخواست کی کہ وہ کھاد کی قلت سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔

وکاس سودھا میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے جناب کھوبا نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں کمپلیکس کھادوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے کسانوں کو فائدہ ہوگا ، اگر وہ کمپلیکس کھادوں اپنائیں۔ ڈی اے پی کے مقابلے کمپلیکس کھاد زیادہ بہتر نتائج دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ڈی اے پی کی بجائے کمپلیکس کھاد خریدنے کی سفارش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں میں ان افواہوں کا بازار گرم ہے کہ ملک میں کھاد کی قلت ہونے والی ہے لہذا کسانوں کو آئندہ 4 مہینوں کے لئے خاطر خواہ مقدار میں کھاد جمع کرلینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات غلط اور مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھاد کے انچارج وزیر کی حیثیت سے میں کسانوں کو یقین دلا تا ہوں کہ اگر انہیں ضرورت ہوگی تو انہیں مطلوبہ مقدار میں کھاد دستیاب کرائی جائے گی۔
جناب کھوبا نے کہا کہ اس سال نینو یوریا کی پیداوار میں اضافہ ہو ا ہے۔ آئندہ سال سے نینو ڈی اے پی کی پیداوار شروع ہوگی ۔ کرناٹک میں 22 لاکھ میٹرک ٹن یوریا دستیاب ہے۔ ربیع کے موسم کے لئے 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کی ضرورت ہوتی ہے لہذا اتنی پیداوار کی جائے گی۔ ہم نے دو فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ پوری ریاست کرناٹک میں مانسون کے سیزن میں اچھی بارش دیکھی گئی ہے اور 78.51 لاکھ ہیکٹئر زمین میں بوائی کا کام ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بوائی کے لئے جس سامان کی ضرورت ہوتی ہے ، ریاست کے ذریعے خاطر خواہ مقدار میں اس کی دستیابی کرائی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کے حصے کے طور پر اضلاع کو کھاد سپلائی کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م م- ق ر)
U-12273
(Release ID: 1767117)
Visitor Counter : 176