وزارت دفاع

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے سطح سے سطح مار کرنے والے اگنی 5 بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائش کی گئی

Posted On: 27 OCT 2021 8:25PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • اعلیٰ سطح کا اگنی 5 میزائل 5ہزار کلو میٹر تک کے نشانے تک وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
  • مذکورہ میزائل میں 3 مرحلوں والے ٹھوس ایندھن والے انجن کا استعمال ہوتا ہے۔
  • معتبر کم از کم تدارک کے ساتھ بھارت کی جو پالیسی وضع کی گئی ہے اس سے ہم آہنگ رہتے ہوئے کامیاب آغاز جس کے تحت پہلے استعمال نہیں کی عہد بندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

سطح سے سطح تک مار کرنے والے اگنی 5 میزائل کی اے پی جے عبدالکلام جزیرےسے تقریباً 7 بج کر 50 منٹ پر 27 اکتوبر 2021 کوکامیاب آزمائش کی گئی۔یہ میزائل جس میں تین مرحلوں والے ٹھوس ایندھن والے انجن کا استعمال کیا گیا ہے۔تیز تر نشانے کے ساتھ 5ہزار کلو میٹر تک کی دوری تک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگنی 5 میزائل کی کامیاب آزمائش معتبر کم از کم تدارک کے ساتھ  بھارت کی اس پالیسی کا اظہارہے جس کے تحت پہلے استعمال نہیں کی عہد بندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12270



(Release ID: 1767100) Visitor Counter : 263


Read this release in: English , Hindi , Odia