وزارت دفاع

بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ نے حکومت کو 149.52 کروڑ روپے کا فائنل ڈیویڈنڈ ادا کیا، یہ مالی سال 2020-21 کے لیے جملہ 498.38 کروڑ روپے ہوگیا ہے

Posted On: 27 OCT 2021 5:50PM by PIB Delhi

27 اکتوبر 2021، نئی دہلی

ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو) بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ نے مالی سال 2020-21 کے لیے حکومت کو اپنے ادا شدہ سرمائے پر 400 فیصد کا کل ڈیویڈنڈ ادا کیا ہے۔ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (اضافی چارج)، بی ای ایل محترمہ آنندی راملنگم نے 27 اکتوبر کو نئی دہلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو 149.52 کروڑ روپے کا 120 فیصد حتمی ڈیویڈنڈ چیک پیش کیا، جو صدر جمہوریہ ہند کے پاس موجود حصص پر قابل ادائیگی ہے۔ حکومت کو ادا کردہ جملہ ڈیویڈنڈ 498.38 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے باوجود اس سال مالی سال 20-2019 سے 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل، کمپنی نے فروری اور مارچ 2021 میں ایک روپیہ فی حصص کی قیمت پر 140 فیصد پر مشتمل 174.43 کروڑ روپے کے دو عبوری ڈیویڈنڈ ادا کیے تھے۔

***

(ش ح- ع ا - ع ر)

U. No. 12261

 



(Release ID: 1767043) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi