کانکنی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے جزو کے طور پر ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) کے ذریعہ فوٹو نمائش کا اہتمام

Posted On: 27 OCT 2021 6:09PM by PIB Delhi


نئی دہلی، 27 اکتوبر 2021:

’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ (اے کے اے ایم) جشن کے جزو کے طور پر ، ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) کے ذریعہ حال ہی میں کھیتری کاپر مپلیکس(کے سی سی)، کھیتری، راجستھان، مالنج کھنڈ کاپر پروجیکٹ (ایم سی پی)، مالنج کھنڈ، ایم پی، انڈین کاپر کامپلیکس (آئی سی سی)، گھاٹ سیلا، جھارکھنڈ اور تلوجا کاپر پروجیکٹ (ٹی سی پی)، تلوجا، مہاراشٹر میں ایک پرکشش فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹوگرافی نمائش میں ملک میں تانبے کے مالامال ورثے، تانبے کی پیداواریت میں ایچ سی ایل کے کردار جیسے مختلف موضوعات سمیت ملک کی جدوجہد آزادی کی تصاویر پر احاطہ کیا گیا۔

 

 

 

ایچ سی ایل کے ملازمین اور ان کے کنبوں نے اس فوٹو نمائش میں حصہ لیا جس نے حب الوطنی کے جذبے کو جگانے  اور ہماری جدو جہد آزادی کی نایاب تصاویر پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کیا۔

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12264



(Release ID: 1767041) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu