سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نینو- مواد پر مبنی  سکیورٹی  اِنک جو جعل سازی کو اجاگر کرنے کے لئے فوری طور پر روشنی متحرک کرتی ہے

Posted On: 26 OCT 2021 3:21PM by PIB Delhi

ہندوستانی سائنس دانوں نےنینو- مواد  سے   ایک ایسی  انتہائی مستحکم  اور  غیر نقصان دہ  سکیورٹی اِنک  تیار کی ہے ،  جو اپنی  منفرد  کیمیاوی  خصوصیات کے باعث فوری طور پر  روشنی(چمک دار روشنی) متحرک کرتی ہے، جسے  برانڈڈ اشیاء،  بینک نوٹ،  ادویہ ، اسناد، کرنسی کی  جعل سازی  کو روکنے کے لئے استعمال کیا  جا سکتا ہے۔

برانڈڈ اشیاء،  بینک نوٹ،  ادویہ ، اسناد، کرنسی اور دیگر اہم دستاویزات   کی  جعل سازی   دنیا بھر میں بہت عام بات ہے اور  یہ  ایک سنگین مسئلہ  بن گیا ہے۔ چمک دار روشن اِنک عام طور پر جعل سازی کو روکنے کے لئے مخفی ٹیک کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ آج دستیاب زیادہ تر  سکیورٹی  اِنکس، ایسے چمک دار روشن موادوں پر مبنی ہوتی ہے، جو  اعلیٰ توانائی  کے  فوٹون جذب کرتی ہے، جب کہ  کم توانائی  والے  فوٹون کو  ظاہر کرتی ہے۔ اسے  تکنیکی طور پر ڈاؤن شفٹنگ کہتے ہیں، جہاں  مخفی  ٹیگ ،  دن کی روشنی میں قابل دید نہیں ہوتا جب کہ  یہ  یو وی لائٹ   میں قابل دید ہو جاتا ہے۔ البتہ  یہ  واحد اخراج پر مبنی  ٹیگ ایسے ہیں، جن کی  نقل  تیار کی جاسکتی ہے۔ اس چیز پر قابو پانے کے لئے اخراج پر مبنی  چمک دار روشنی  کی خصوصیات کے ساتھ (ڈاؤن شفٹنگ  اور بالائی تبدیلی) یہ چمک دار اِنک کی صلاح دی جاتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیگ کو ڈی-کوڈ کرنے کے لئے مطلوبہ پیرا میٹرس کی  تعداد  بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے  ڈی- کوڈنگ اور نقل تیار کرنے کے امکان کم ہو جاتے ہیں۔ البتہ  اس مقصد کے لئے  حال ہی میں رپورٹ کئے گئے موادوں میں اکثر  فلو رائڈس پر مبنی ہیں، جو  زیادہ  مستحکم نہیں ہوتے اور  بہت  زیادہ  زہریلے ہوتے ہیں۔

اس چیلنج  کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت ہند کے  سائنس اور ٹیکنالوجی  کے محکمے کے تحت  موہالی میں قائم  ایک خود مختار ادارے ،نینو سائنس اور ٹیکنالوجی کے ادارے کے  ڈاکٹر  سنیاسی نائیڈو بڈّو کے تحقیقاتی گروپ  نے تحریک  پر مبنی  چمک  دار روشنی  کی خصوصیات  کے ساتھ  ایک  ایسی غیر نقصان دہ  میٹل فاسفیٹ پر مبنی  اِنک تیار کی ہے، جو  درجہ حرارت ، رطوبت اور  روشنی وغیرہ جیسی  عملی صورت حال  میں  انتہائی  مستحکم ہیں۔   اس کام کو’کرسٹل گروتھ اینڈ ڈیزائن ‘اور’  میٹریلس ٹو ڈے کمیونی کیشنز‘ نامی  جریدوں میں شائع کیا گیا ہے۔

تحقیق کاروں  کے ذریعے  تیار کردہ  لیومینسینٹ سکیورٹی اِنک لیتھن نائڈ آئیونس (ایل این 3+) ڈوپڈ جی ڈی 1- x بی آئی x پی او 4 نینو میٹیریلس پر مبنی ہے۔ اس نے  بہت مستحکم ڈاؤن شفٹنگ کے ساتھ ساتھ  اَپ کنورژن چمک دار روشنی کی  خصوصیات کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں  اِنک کا ڈاؤن شفٹنگ لیومینیسنٹ رنگ بڑے پیمانے پر اخراجی ویو لینتھ پر  بڑے پیمانے پر انحصار کرتا ہے، جس کے باعث مخفی  ٹیگ کو  ڈی- کوڈ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

 ان  لیومینیسنٹ نینو  مٹیریلس کو  سہل معاون برق رفتار طریقہ کار  سے  ترتیب دیا گیا ہے۔ ان نینو  ذرات اور  تجارتی طور پر دستیاب پی وی سی گولڈ میڈیم اِنک کے ساتھ  ایک مرکب تیار کیا گیا تھا۔ کمپوزٹ انک کو  ایک  کالے کاغذ پر  اشکال اور  حروف طبع کرنے کے لئے  استعمال کیا گیا۔ مختلف  اخراجی ویو لینس کے تحت  اس سیاہی کے  اشکال مختلف صورت حال میں مستحکم پائی گئیں ، جو  عملی طور پر  استعمال کرنے کے دوران  پیش آسکتے ہیں۔

ڈاکٹر  بڈّو  نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹریولنٹ لینتھا نائڈ آئیونس بہت زیادہ  توانائی کی  سطحوں کے حامل ہوتے ہیں، جو  ڈاؤن شفٹنگ (اعلیٰ توانائی کے فوٹون کو جذب کرنا  اور  کم توانائی والے فوٹون کا اخراج کرنا) اور  اپ کنورژن (انتہائی کم توانائی والے فوٹون کو جذب کرنا  اور  اعلیٰ توانائی  والے فوٹون کو خارج کرنا) چمک دار روشنی والی خصوصیات ، دونوں کے  اخراج میں مدد کرتے ہیں۔ بسمُتھ اور  لینتھا نائڈ آئیونس کے درمیان توانائی کی منتقلی کا نتیجہ تحریک  پر مبنی  ڈاؤن شفٹنگ  کا  اخراج ہوتا ہے۔‘‘

’’انہوں نے مزید کہا کہ  لینتھانائڈ آئیونس اپنی  بہترین  ڈاؤن شفٹنگ  اور  اپ کنورژن لیومینیسنٹ خصوصیات  کے لئے  معروف ہیں۔ ہم نے  یہ سوچا  کہ اگر ان موادوں کو  ہم  جعل سازی کے خلاف  استعمال کریں تو اس سے  بہتر  انکوڈنگ، ڈیکوڈنگ کی صلاحیت بہتر  ہوگی اور  اس طرح تحفظاتی  اہلیت میں  اضافہ ہو گا‘‘۔

تیار کردہ  اس اِنک میں  جعل سازی کو  روکنے کے وسیع امکانات ہیں۔ کوئی بھی عام شخص اس بات کو  آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ آیا  دستاویز  / مصنوعات  اصل ہیں یا نقلی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E8JT.png

تصویر-1 : 394 این ایم یو وی  لائٹ کے تحت سکیورٹی  اِنک کے ساتھ طبع شدہ آئی این ایس ٹی  کے  لوگو کا  ڈیجیٹل فوٹو گراف (بائیں جانب)،

(دائیں جانب) 394 این ایم لائٹ، ڈے لائٹ، اور  980 این آئی آر لائٹ کے تحت کالے کاغذ پر  سکیورٹی انک سے  تحریرکردہ الفاظ


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ETQY.png

تصویر-2 : ڈے لائٹ، 254 ، 365  اور 394 این ایم  یو وی لائٹ کے تحت کالے کاغذ پر  سکیورٹی انک کے ساتھ تحریرکردہ ہندو ستانی روپے کی  علامت  اور ‘10’ کی  ڈیجیٹل تصاویر

اشاعتی لنکس:

https://doi.org/10.1021/acs.cgd.1c00467

https://doi.org/10.1016/j.mtcomm.2021.102144

مزید تفصیلات کے لئے  ڈاکٹر سنیاسی نائیڈو بڈّو (بی ایس نائیڈو)، سائنٹس – سی  (sanyasinaidu@inst.ac.in) سے  رابطہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع- ق ر)

U-12239



(Release ID: 1766865) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil