صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹربھارتی پوار نے ہندوستان کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی، ٹی بی سے متعلق از سر نو اپنائی گئی حکمت عملی کے لئے ڈبلیو ایچ او ایس ای ا ے آر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے لیڈرشپ اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
26 OCT 2021 4:00PM by PIB Delhi
صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ٹی بی سے متعلق از سر نواپنائی گئی حکمت عملی کے لئے ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے لیڈر شپ اجلاس سے آج خطاب کیا، جو ہندوستان کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ہندوستان کی طرف سے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کئے جانے پر انتہائی مسرت کااظہار کیا اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایس ای اے آر او کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم سنگھ کی اس اجلاس کااہتمام کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے ستائش کی۔
مرکزی وزیرمملکت نے محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی کے 2025 تک یعنی عالمی ہدف سے پانچ سال قبل ہی ٹی بی کاہندوستان سے خاتمہ کردینے کے لئے پختہ عزم اور پربصیرت قیادت کی بھی تعریف کی۔
ٹی بی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی سمت میں ہندوستان کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے ، مرکزی وزیر مملکت نے کہا ‘‘ صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی پوری حکومت اور شراکت داروں کے تعاون کے ساتھ اس عزم کی تکمیل کی سمت میں جد وجہد کررہی ہے۔ہندوستان کے ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام میں اس سے وابستہ دوسری بیماریوں کاتدارک بھی کیا جاتا ہے اوریہ ٹی بی کے سماجی اسباب سے نمٹنے کی طبی تدابیر سے بھی ماورا ہو کر کام کرتا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ اس میں تشخیص اور علاج میں آنے وا لی مزید پریشانیوں کو بھی کم سے کم کیا جاتا ہے۔ نکشے پوشن یوجنا کے ذریعہ تمام ٹی بی مریضوں کو ان کے پورے علاج کے عرصے کے دوران غذائی امداد مہیاکرائی جاتی ہے۔اس پروگرام کے تحت اسپتال کے و ارڈوں اورباہر کے مریضوں کے قیام کے مقامات پر، اُڑ کرلگنے والی بیماریوں کی روک تھام کی سمت میں زبردست محنت کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ اس پروگرم میں پہلے ہی سے ٹی بی کے مریضوں اور پی ایل ایچ آئی وی کے مریضوں کے ر ابطے میں آنے و الے بچوں میں ٹی بی کی بیماری کے خلاف کیمو پروفی لیکسس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ہم مریضوں کے رابطے میں آنے و الے بالغوں کے لئے بھی ٹی بی کا انسداد کرنے والے علاج کے د ائرے کو پھیلانے کے پروگرام پر کام کررہے ہیں’’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘دور دراز کے لوگوں تک پہنچنا اوران تک بہت جلد پہنچنا ایک چیلنج ہے، اور ہم نے ہندوستان سے ٹی بی کاخاتمہ کرنے کے لئے ‘ ٹی بی مکت بھارت ابھیان ’ کا ایک عوامی تحریک کی حیثیت سے آغاز کردیا ہے۔ہندوستان اس سلسلے میں اپنے ہمسایہ ملکوں کو ممکنہ تکنیکی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے بدستور پابند عہد ہے’’۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے (ایس ای اے آر) کی بھی ستائش کی،جس نے ٹی بی کا خاتمہ کرنے اور ٹی بی کے خاتمے کی سمت میں سرمایہ کاری کرنے کی جانب اعلیٰ ترین سطح کے سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ‘‘یہ ٹی بی کے تیز رفتار تشخیصی عمل اور نئے اور محفوظ علاج کے نظام تک رسائی کی سمت میں مسلسل بہتری کے لئے کلیدی اہمیت کاحامل ہے’’۔
اپنی تقریر کے اختتام میں ، اس مہم کو حمایت دینے اور ٹی بی سے مقابلہ کرنے کے سلسلے میں متحدہ کوششوں کے لئے مرکزی وزیرمملکت نے قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم گھیبریئسیس، آسٹریلیائی ممبر پارلیمنٹ اور ایشیا پیسفک ٹی بی کاکس کے شریک چیئرمین وارین اینٹش، ڈبلیو ایچ او ایس ای اے آر او کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمن ریجال، ڈبلیو ایچ او ایس ای آر او کی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
************
ش ح ۔ س ب ۔ ف ر
U. No.12236
(Release ID: 1766832)
Visitor Counter : 163