وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

آمدنی ٹیکس کے محکمے کی پنجاب میں تلاشی کی کارروائیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2021 4:02PM by PIB Delhi

آمدنی ٹیکس کے محکمے نے پنجاب میں قائم  دو گروپوں کے معاملات میں تلاشی  اور  ضبط کرنے کی کارروائیاں کی ہیں۔

پہلے گروپ کے معاملے میں تلاشی کی کارروائی 21  اکتوبر  2021 کو شروع کی گئی۔ یہ گروپ  سائیکل کا کاروبار کرتا ہے۔ یہ  گروپ   متعلقہ گروپ  کے اندر فرضی  بین  گروپ لین دین دکھا کر  آمدنی  کو  کم کرنے  میں ملوث پایا گیا۔ یہ  گروپ  بڑے پیمانے پر  نقد  فروخت کے لین دین میں بھی ملوث پایا گیا اور اس طرح اس نے اپنے مجموعی   لین دین   کو  چھپایا۔ ضبط شدہ دستاویز  سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گروپ نے  لین دین میں  90  کروڑ روپے  سالانہ  کی ہیرا پھیری کی  ہے۔ کباڑ  کی  پوشیدہ  فروخت سے تعلق رکھنے والے فرضی دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

 تلاشی کے دوران  گروپ ارکان کے ذریعے  غیر منقولہ  جائداد میں  پوشیدہ طور پر سرمایہ کاری  کرنے کا بھی  معاملہ سامنے آیا۔

تلاشی کی اس کارروائی میں تقریباً  150  کروڑ روپے کی آمدنی  کا پتہ لگایا ہے، جو ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تلاشی کی کارروائی میں  2.25 کروڑ روپے   نقد  بھی ضبط کئے گئے ہیں، جن کی کوئی  تفصیل نہیں ہے نیز  اس گروپ میں  غیر ظاہر کردہ  دو کروڑ روپے کا سونا بھی ضبط کیا گیا۔

دوسرا گروپ  جالندھر میں ہے، جو  طالب علموں کو اِمیگریشن اور  تعلیم سے متعلق  ویزا خدمات  فراہم کرتا ہے۔ اس گروپ کے خلاف  کارروائی کا آغاز  18 اکتوبر 2021  کو کیا گیا تھا۔

تلاشی کی کارروائی میں سامنے آیا ہے کہ  یہ گروپ  گراہک سے  ایک پیکج چارج کیا کرتا تھا، جو  10  لاکھ سے 15  لاکھ روپے  فی طالب علم ہو تا تھا، جو  اس بات پر  منحصر ہوتا تھا کہ  طالب علم کس ملک میں تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔گزشتہ  پانچ سال کی  اس گروپ کی  تمام رسیدیں،  جو کہ  مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے سے  زیادہ ہیں، سب  کی سب نقد وصولی کی ہیں۔ یہ بھی پایا گیا ہے کہ  ملازمین کے  بینک کھاتوں کو  رقم وصول کرنے کے لئے  استعمال کیا جا رہا ہے، جسے  بعد میں  بینک سے نکال لیا جا تا تھا۔ اس طرح کی  رسیدوں سے  حاصل ہونے والے منافع کو کبھی  بھی    داخل شدہ انکم ٹیکس کی ریٹرن میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ گروپ کے اراکین کے ذریعے  انکم ٹیکس کی ریٹرن میں صرف اس  کمیشن کو  رسیدوں کے طور پر   دکھایا  گیا ہے، جو  بیرون ملک یونیورسٹیوں سے  وصول ہوتا تھا۔

تلاشی کی کارروائی میں  تقریبا ً 40  کروڑ روپے کی غیر ظاہر کردہ  آمدنی کا پتہ  چلا ہے۔ اس کا رروائی میں 20  لاکھ روپے  کی نقد  رقم اور  33  لاکھ روپے  کی مالیت کے  زیورات بھی  ضبط کئے گئے ہیں، جن کا  کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

دونوں گروپوں کے معاملوں میں  مزید تحقیقات  کی جارہی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع- ق ر)

U-12237


(ریلیز آئی ڈی: 1766828) وزیٹر کاؤنٹر : 327
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu