جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی کے رام نگر میں 10 ایم ایل ڈی صلاحیت کے جدید تکنیک سے لیس سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا


وزیر اعظم نے وارانسی میں 8 مقدس کنڈوں (تالابوں ) کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 26 OCT 2021 7:09PM by PIB Delhi

26 اکتوبر، نئی دہلی:

25 اکتوبر کو اتر پردیش کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رام نگر وارانسی میں جدید ترین تکنیک سے لیس 10 ایم ایل ڈی صلاحیت کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ سرکار دریائے گنگا کے تحفظ اور بحالی کے لیے تمام محاذوں پر بیک وقت کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ گنگا میں گندے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا جائے، تاکہ مقدس دریا کی نرملتا (صفائی) اور اویرالتا (بہاؤ)کو یقینی بنایا جا سکے۔

نمامی گنگے مشن ایسے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر پر زور دے رہا ہے جو اگلے 10-15 برسوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں، ساتھ ہی محض چند شہروں اور قصبوں کے بجائے گنگا کے پورے بہاؤ کے علاقے کا از سر نو احیا کیا جائے۔ اس سمت میں کوششیں جاری ہیں۔ وارانسی میں یہ ایس ٹی پی جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ لیس اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔ یہ جدید ترین اے ٹو او (انیروبک، اناکسک - اناکسک) ٹکنالوجی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ 10 ایم ایل ڈی صلاحیت والے اس ایس ٹی پی کی خاص بات یہ ہے کہ آلودہ پانی کو مختلف ممالک حاصل کردہ جدید اور اختراعی آلات سے صاف کیا جائے گا اور اب صرف صاف شدہ پانی ہی دریائے گنگا میں گرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012IL2.jpg

اس ایس ٹی پی کا سنگ بنیاد 12 نومبر 2018 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رکھا تھا جس کی تعمیر پر 72.91 کروڑ کی کل لاگت آئی ہے۔ اس ایس ٹی پی پلانٹ کے کھلنے سے وارانسی کے کل پانچ نالوں سے گنگا میں گرنے والے آلودہ پانی پر مکمل روک لگ جائے گی۔ یہ منصوبہ اگلے 15 برسوں تک سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کام کاج اور رکھ رکھاو کا خیال رکھے گا۔ پلانٹ کے لیے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے فلٹرز لگائے گئے ہیں جو آلودہ پانی کو صاف کریں گے۔ یہ صاف شدہ پانی مرکزی پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے گنگا میں چھوڑا جائے گا۔ مین پمپنگ اسٹیشن سمیت کچھ دیگر آلات بیرون ملک سے درآمد کیے گئے ہیں، تاکہ آلودہ پانی کو جدید ترین طریقوں سے ٹریٹ کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J2CK.jpg

اسی اثنا میں، وزیر اعظم نے وارانسی ضلع میں 18.96 کروڑ کی لاگت سے شہر کے آٹھ مقدس کنڈوں (تالابوں) کی حسن کاری اور تحفظ کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ ان کنڈوں میں کلاہا، دودھیا، لکشمی، پہاڑیہ، پنچکوسی، کبیر، ریوا اور بکھاریہ کنڈ شامل ہیں۔ ان تالابوں کے تحفظ اور حسن کاری کا کام قومی مشن برائے صاف گنگا کے تحت 'کلین گنگا فنڈ' کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اطلاع دی گئی ہے کہ یہ کنڈ روایتی انسان ساختہ آبی ذخائر ہیں، جو علاقے کے لیے پینے کے پانی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور زمینی پانی کو ری چارج کرنے کے اہم وسائل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان تاریخی کنڈوں کا تحفظ ضروری ہے کیوں کہ یہ نہ صرف ہمارے بھرپور سماجی و ثقافتی ورثے کی علامت ہیں بلکہ پانی کے وسائل کے مربوط انتظام کے لیے پائیدار نقطہ نظر کی بھی مثال ہیں۔

'کنڈوں ' کی پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12230


(Release ID: 1766735) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu