وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو منانے کیلئے ایک منفرد پہل کے طور پر مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے امرت مہوتسو پوڈکاسٹ کا آغاز کیا


پہلی سیریز، ذرا یاد کرو قربانی، انڈین نیشنل آرمی پر مبنی ایک ایپی سوڈ کے ساتھ براہ راست نشر ہوئی

Posted On: 26 OCT 2021 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26اکتوبر،2021۔ثقافت کی وزارت، آزادی کے  75 سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو کا انعقاد کررہی ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے امرت مہوتسو پوڈ کاسٹ کا آغاز کیا۔ یہ پوڈ کاسٹ سیریز ان افراد اورتحریکوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے  ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جن میں سے کچھ کو روایتی کہانی میں جگہ نہیں مل سکی۔

 

پہلی سیریز، ذرا یاد کرو قربانی، انڈین نیشنل آرمی (جسے آزاد ہند فوج بھی کہا جاتا ہے)پر مبنی ایک ایپی سوڈ کے ساتھ لائیوہوئی۔ سیریز کے تحت ہفتہ واری بنیاد پر نئے ایپی سوڈ کااضافہ کیا جائیگا۔

 

دی گئی قربانیوں کی یادگار کے طور پر ہندوستان کی آزادی کے 75سال کی یادگار کے سلسلے میں اُن جانبازوں کو ان کی  ہمت، شجاعت اور بہادری کی داستانوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرنا ہے۔ ان کہانیوں کو پھیلانے سے سامعین کو ملک کی آزادی کیلئے لڑنے والوں کو درپیش چیلنجوں اور آزادی کی جدوجہد کے بارے میں آگاہ کرنے، قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرنے اور سامعین کیلئے ایک تحریک کے طور پر کام کرنے اور اس کے گمنام ہیروز کو اجاگر کرنے کے کثیرجہتی مقصد کی تکمیل کی امید ہے۔

پوڈکاسٹ کو  https://amritmahotsav.nic.in/freedom-movement.htm پر سنا جاسکتا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12226



(Release ID: 1766731) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Bengali