وزارت خزانہ

بھارت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے میزورم میں شہری نقل و حمل کو مدد دینے کے لیے پروجیکٹ ریڈی نیس فنانسنگ قرضے پر دستخط کیے

Posted On: 26 OCT 2021 4:06PM by PIB Delhi

26 اکتوبر 2021، نئی دہلی:

بھارت سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج شمال مشرقی ریاست میزورم کے دارالحکومت ایزوال میں شہری نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے پروجیکٹ کی تیاری اور ڈیزائن کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے 4.5 ملین ڈالر کی مالیت کے پروجیکٹ ریڈی نیس فنانسنگ (پی آر ایف) قرض پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے بھارت سرکار کی جانب سے مجوزہ ایزوال پائیدار شہری نقل و حمل پروجیکٹ کے لیے پی آر ایف پر دستخط کیے جب کہ اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر تاکیو کونیشی نے اے ڈی بی کی جانب سے دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ پی آر ایف آئزوال میں شہری نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے طویل مدتی حل کی ترقی کی حمایت کرتا ہے تاکہ آنے والے پروجیکٹ کے لیے اعلیٰ ترجیحی شہری ٹرانسپورٹ سرمایہ کاری کی نشاندہی کی جائے اور تیاری کی سرگرمیوں کی مدد کرتے ہوئے انھیں فروغ دیا جائے۔

جناب کونیشی نے بتایا "پی آر ایف آئزوال کے لیے ایک جامع نقل و حمل کا منصوبہ (سی ایم پی) تیار کرے گا جو شہری نقل و حمل کی ترقی کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کرے گا اور ریاست میں شہری ترقی کی منصوبہ بندی کے اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گا، اور اس کے کاموں میں آب و ہوا اور آفات میں لچک کو فروغ دے گا، اور صنفی شمولیت کو فروغ دے گا۔"

میزورم کی انتظامی اور خدماتی صنعت کے مرکز، ایزوال میں شہری نقل و حمل تیز رفتار اور غیر منصوبہ بند شہر کاری کی وجہ سے شدید طور پر محدود ہے۔ اس کے نتیجے میں سڑک کی تنگ چوڑائیوں پر ٹریفک کی بھیڑ ہوتی ہے، اور سڑک کی حفاظت، لوگوں اور سامان کی نقل و حمل میں کارکردگی، اور ماحولیاتی استحکام پر منفی اثر پڑتا ہے۔

آنے والا پروجیکٹ پی آر ایف کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے، اور پائیدار شہری نقل و حمل کے حل کو اپنا کر شہر کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ پی آر ایف سی ایم پی میں شناخت کیے گئے ترجیحی منصوبوں کے لیے امکانی مطالعے کرے گا، اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس اور آنے والے پروجیکٹ کے لیے تفصیلی ڈیزائن تیار کرے گا۔ اس سے ریاست کے شہری ترقیات اور غربت کے خاتمے کے محکمے کی پہلے سے عمل درآمد اور پروجیکٹ کی تیاری کی سرگرمیوں میں ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

1966 میں قائم شدہ اے ڈی بی انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوش حال، جامع، لچ کدار، اور پائیدار ایشیا و بحرالکاہل خطے کے حصول کے لیے عہد بستہ ہے۔  یہ 68 اراکین کی ملکیت ہے جن میں سے 49 اسی خطے سے ہیں۔

***ّ

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 12222

 



(Release ID: 1766691) Visitor Counter : 156