بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے فینکس پیرنٹ کو، انِ کارپوریشن کو اجازت دی کہ وہ پیرکسل انٹرنیشنل کارپوریشن کو قبضے میں لے سکتی ہے
Posted On:
25 OCT 2021 6:28PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پیرکسل فینکس پیرنٹکو اِنکارپوریشن کواجازت دے دی ہےکہ وہ پیرکس انٹرنیشنل کارپوریشن کو اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔
اس مجوزہ اشتراک میں فینکس پیرنٹ کو انکارپوریشن (ایکوائرر یعنی قبضے میں لینے والی کمپنی)کو ،پیرکسل انٹرنیشنل کارپوریشن (ٹارگیٹ یعنی جسے قبضے میں لیا جانا ہے)کے 100 فیصد حصص حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایکوائررکو ،ای کیو ٹی فنڈ مینجمنٹ ،اور گولڈ مین سیکس گروپ انکارپوریشن (گولڈ مین سیکس) مشترکہ طور پر کنٹرول کرتا ہے۔
قبضے میں لی جانے والی کمپنی کا صدر دفتر امریکہ کے ڈرہیم میں واقع ہے۔ یہ کمپنی ، حیاتیاتی دوا سازی کے سلسلے میں آؤٹ سورسنگ خدمات فراہم کرتی ہے۔قبضے میں لی جانے والی کمپنی (ٹارگیٹ)کی عالمی سرگرمیوں کو دو زمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جو اس طرح ہیں۔ کلینکل طریقہ کار اور مشاورتی طریقہ کار۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم مندرجہ ذیل ہے۔
*********
ش ح۔ا س۔ س ک
U. NO. 12204
(Release ID: 1766566)
Visitor Counter : 198