وزارات ثقافت

پی آئی بی بھونیشور نے ثقافت کے ریاستی محکمے کے ساتھ نیتاجی کی آزاد ہند حکومت کے بارے میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا

Posted On: 25 OCT 2021 8:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پریس انفارمیشن بیورو بھونیشور نے اڑیسہ سرکار کے لسانیات ادب اور ثقافت کے محکمے کے ساتھ مل کر نیتا جی کی جائے پیدائش کے متعلق میوزیم میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ پریس کانفرنس آج کٹک میں نیتاجی کی آزاد ہند حکومت کے یوم تشکیل کے موقعے پر منعقد کی گئی۔

اڑیسہ خطے کے اے ڈی جی جناب راجندر چودھری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک  اپنے جانے پہنچانے اور بے نام مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو دیاد کرنے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا  ہے۔ جناب چودھری نے کہا کہ بھارت کی آزادی میں نیتاجی کا تعاون زبردست اور شاندار ہے۔ ان کی آزاد ہند فوج نے، جو 21 اکتوبر1943 کو تشکیل دی گئی تھی ،جدوجہد آزادی میں زبردست کام کیا۔

جناب چودھری نے خاص طور پر آزادی کے امرت مہوتسو مہم کے ذریعہ مثبت خبروں کی اشاعت پر میڈیا کے رول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ''ہمارے مجاہدین آزادی نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ایک آزاد بھارت ملا ہے''۔ ان کی ان قربانیوں کے اعتراف کیے جانے کی ضرورت ہے۔ اور آزادی کا امرت مہوتسواسی مقصد کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس میں میڈیا کا ایک اہم رول ہے۔میڈیا ان کے تعاون اور ان کے اعتراف سے متعلق خبریں دے سکتا ہے۔

حکومت ہند کے لسانیات ، ادب اور ثقافت کے محکمے کے کمشنر و سکریٹری ڈاکٹر سریش چندر دلائی نے کہا کہ اس یادگاری مقام پر اس تقریب کا انعقاد ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے جہاں نیتاجی کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی ایک مقبول مجاہد آزادی تھے۔ انہوں نے آزاد ہند فوج کی تشکیل دی جس نے ہماری آزادی میں زبردست تعاون دیا۔

ڈاکٹر دلائی نے کہا کہ نیتاجی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو ہمیشہ ترجیح دی  جس کے لیے انہوں نے اپنی انڈین نیشنل آرمی میں خواتین کا ایک خصوصی سیل بنایا۔ رانی آف جھانسی ریجمنٹ ، آزاد ہند فوج کا ایک ایسا ونگ تھا جس میں سبھی ارکان خواتین تھیں۔ اس میں اڑیسہ کی بہت سی لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر دلائی نے کہا نیتاجی نے ہمیشہ مساوات کی وکالت کی ۔ یہی وقت ہے کہ ہم اس نظریے کو عمل میں لائیں ۔ آزادی کا امرت مہوتسو ہمیں یہ سب کچھ کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

اس مشترکہ کانفرنس میں پی آئی بی بھونیشور کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر گریش چندر داش ، میڈیا اور  مواصلات افسر جناب پردیپ چودھری، ثقافت کے محکمے کے ڈپٹی سکریٹری جناب سنجے مشرا اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

 

*********

 

ش ح۔ا س۔ س ک

U. NO. 12203

 

 



(Release ID: 1766550) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi