وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے شہری ہوا بازی اور  ٹیلی مواصلات کے لئے سی اے پی ای ایکس سے متعلق جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 25 OCT 2021 8:30PM by PIB Delhi

ملک میں کیپٹل اخراجات (سی اے پی ای ایکس) کو مستحکم کرنے اور  بنیادی ڈھانچے کی  ترقی کے لئے ، خزانے اور   کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے  شہری  ہوا بازی کی وزارت اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے ساتھ آج یہاں  ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

اس جائزہ میٹنگ میں سکریٹری (اقتصادی امور)، سکریٹری  (شہری ہو ابازی)، سکریٹری (ٹیلی کوم)،  جوائنٹ سکریٹریز (اقتصادی امور)، شہری ہوا بازی  اور  ٹیلی مواصلات کے  جوائنٹ سکریٹریز اور  مالی مشیر  کے علاوہ  دیگر  نے  شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N7H7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028JBK.jpg

محترمہ نرملا سیتا رمن  نے  شہری  ہوا بازی کی وزارت اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے ساتھ آج یہاں  ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

وزیر خزانہ نے  زور دیا کہ  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک تیز تر مرحلہ ہونا چاہئے اور وزارتوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مرکوز  کاوشیں کرنی چاہئیں  کہ  پروجیکٹ پر عمل در آمد تیز رفتار  رہے۔

میٹنگ کے دوران،   سہ  ماہی 1  اور  سہ ماہی 2  کی،   سی اے پی ای ایکس  صورت حال، سی اے پی ای ایکس  کی  فرنٹ لوڈنگ ،  رواں مالی سال کی  آنے والی سہ ماہیوں میں  وزارتوں اور ان کی  مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنیوں  ( سی اے پی ای ایکس)  کے ذریعہ سرمایہ جاتی اخراجات کے  تخمینی اہداف ، بنیادی ڈھانچے  کی  قومی پائپ لائن (این آئی پی) پروجیکٹوں  کے  نفاذ کے لئے  ہونے والے اخراجات  ، اثاثوں کے  قانونی جواز  کے ذریعے اجاگر  کئے  گئے فنڈس  کا تخمینہ، پی پی پی  اور  قومی ماسٹر پلان (گتی شکتی) کے تحت مرکوزیت  کے ذریعے شروع کئے گئے  پروجیکٹوں پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ سیتا رمن نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ  وزارتوں کو، معیشت میں  اعلیٰ تر  شرح  حاصل کرنے کے لئے آئندہ مہینوں میں زیادہ  کیپٹل اخراجات کو یقینی بنانے  کی تمام کوششوں کے لئے یکساں طور پر  کوشش کرنی چاہئے۔

وزیرخزانہ نے  عہدیداران پر  زور دیا کہ وہ  فنڈس کے اجراء کی نگرانی کے علاوہ  پروجیکٹوں کے  عمل در آمد  کی نگرانی بھی کرے۔ محترمہ سیتا رمن نے اعادہ کیا کہ  بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ حکومت کے لئے ترجیحی ہیں اور  سی اے پی ای ایکس کے لئے ضروری فنڈس دستیاب کرائے جائیں گے۔

محترمہ سیتا رمن نے وضاحت کی کہ بنیادی ڈھانچے کے اخراجات نے  نہ صرف  بنیادی ڈھانچے سے متعلق مرکزی حکومت کے  بجٹ جاتی  اخراجات  شامل ہیں بلکہ اس میں ریاستی سرکاروں اور نجی شعبے  کےذریعے کئے جانے والے  اخراجات بھی شامل ہیں۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق نجی سی اے پی ای ایکس  اور  وہ  جو  سرکاری -  نجی  شراکت داری کے تحت ہیں، ان کو بھی ، ملک میں  مکمل بنیادی ڈھانچے کی پیش رفت کو حاصل کرنے کے لئے ٹریک کیا جانا چاہئے ۔

وزیر خزانہ نے  اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کے  حکام کو ہدایت کی  کہ وہ  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے شہری  ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ قریبی رابطے کے ساتھ کام کریں کہ زیادہ پروجیکٹ شروع کئے جائیں اور   مالی برس  23  میں سی اے پی ای ایکس  اخراجات  میں موجودہ  نشانے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ  ہو۔ محترمہ سیتا رمن نے  محکمہ ٹیلی مواصلات پر زور دیا کہ وہ، جتنی جلد ممکن ہو،  اپنے  سی پی ایس ای   سی اے پی ای  ایکس  کو  آگے بڑھائیں ، اثاثوں کے قانونی  جواز  کو  فاسٹ ٹریک پر لائیں اور  جدید کاری کے عمل کو  حتمی شکل دینے کے لئے ڈی آئی پی  اے ایم کے ساتھ  قریبی  تعاون کے ساتھ کام کریں تاکہ مکمل شمال مشرقی خطے میں ترجیحی بنیاد پر  ڈیجیٹل  توسیع کے  منصوبوں  کے  مہم جویانہ  نفاذ کو  یقینی بنایا جاسکے۔

محترمہ سیتا رمن نے متعلقہ سکریٹریز  پر  زور دیا کہ وہ  رواں مالی برس میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں   سے متعلق   اخراجات میں اضافہ کریں اسی  کے ساتھ ساتھ  اگلے مالی برس کے لئے منصوبہ بندی کریں۔

آج کی میٹنگ سی اے پی ای ایکس کی  بنیادی ڈھانچوں کی مختلف وزارتوں اور  محکموں  کے ساتھ  جائزہ  میٹنگوں کے  سلسلے میں   پہلی تھی جب کہ  جون 2021  میں منعقدہ میٹنگوں کے سابقہ راؤنڈ  کا  تسلسل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع- ق ر)

U-12197



(Release ID: 1766529) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Telugu