بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی امرت چائے روایتی، الائچی، ادرک اور مسالہ ذائقوں میں لانچ کی گئی


آزادی امرت چائے جلد ہی پارلیمنٹ کے ٹی بورڈ کاؤنٹرز، ٹرائفیڈ آؤٹ لیٹس، ادیوگ بھون اور مرکزی حکومت کے دیگر دفاتر پر خوردہ فروخت کے لیے دستیاب ہوگی

Posted On: 24 OCT 2021 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24اکتوبر،2021۔بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت چائے کے سیکٹر میں مرکزی سرکاری سیکٹر کی ایک کمپنی میسرز اینڈریو یول اینڈ کمپنی لمیٹیڈ نے ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو کو منانے کے لیے روایتی، الائچی، ادرک اور مسالے کے ذائقوں میں آزادی امرت چائی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے جمعہ کو آزادی امرت چائی کا آغاز کیا۔ یہ جلد ہی پارلیمنٹ کے ٹی بورڈ کاؤنٹرز، ٹرائیفیڈ آؤٹ لیٹس، ادیوگ بھون اور مرکزی حکومت کے دیگر دفاتر پر 75 روپے فی 100 گرام پیک کی ابتدائی قیمت پر خردہ فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NN39.jpg

ایک 158 سال پرانی کمپنی میسرز اینڈریو یول اینڈ کمپنی لمیٹیڈ کے پاس آسام اور مغربی بنگال میں 15 چائے کے باغات ہیں، جن میں تقریباً 14000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس کے تمام باغات 100 سال سے زیادہ پرانے ہیں، جو 110 لاکھ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی، سی ٹی سی، روایتی، سبز اور سفید چائے تیار کرتے ہیں۔

*************

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12156


(Release ID: 1766223) Visitor Counter : 180