وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کا پہلاتربیتی دستہ (1 ٹی ایس) کا دورسری لنکا کا دورہ

Posted On: 24 OCT 2021 10:14AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 24  اکتوبر        ہندوستانی فوج کا پہلا تربیتی دستہ (جس میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز سجاتا، مگر، شاردول، سدرشنی، ترنگنی اور کوسٹ گارڈ کا جہاز وکرم شامل ہے)بتاریخ 24 سے 28 اکتوبر 21 تک 100ویں اور 101ویں بیرون ملک مربوط تربیتی کورس کے لیے سری لنکا کے چار روزہ دورے پر ہے ۔ تعیناتی کا مقصد نوجوان افسروں اور  تربیت یافتہ افسروں کو بحر ہند کے علاقے میں مختلف ممالک کے سماجی، سیاسی اور سمندری پہلوؤں سے روشناس کر کے ان کے نقطہ نظر کو وسیع کرنا ہے۔ اس  تعیناتی  کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں کو سمندر میں مختلف تعیناتی میں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں کا آپریشن، بندرگاہ سے واقفیت اور سب سے بڑھ کر غیر ملکی اقوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں بتایا جائے گا۔

یہ بحری جہاز جنوبی بحری کمان (ایس این سی) کا حصہ ہیں، جو ہندوستانی بحریہ کی تربیتی کمان ہے اور اس کی سربراہی وائس ایڈمرل اے کے چاولہ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحری کمان (ایس این سی)کررہے ہیں۔ہندوستانی بحریہ گذشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے بین الاقوامی تربیت یافتہ افراد کو تربیت دے رہی ہے۔ آج تک، سری لنکا  سے بڑی تعداد میں  افسران اور ملاحوں کی ایک بڑی تعداد ایس این سی  میں مختلف ابتدائی سے لے کر اعلی معیار کے کورسز میں داخلہ لے رہے ہیں۔ کمان میں اعلی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مرکوز نقطہ نظر کو برقرار رکھتے ہوئے اور ترقی یافتہ حکمت عملی اور ٹیکنالوجیوں کے لیے مسلسل موافقت کے ذریعہ  تربیت کی ایک بہترین  منزل ہونے کی شہرت حاصل کی ہے۔

کوچی میں قائم پہلا تربیتی دستہ انڈین نیول اکیڈمی میں اپنی ابتدائی تربیت مکمل کرنے پر ہندوستانی بحریہ کے ایگزیکٹو آفیسرز کو 'فرسٹ سی لیگس' فراہم کرتا ہے۔ دستے میں سات دیسی ساختہ بحری جہاز ، یعنی ہندوستانی بحریہ کے جہاز تیر، سجاتا، مگر، شاردول، کوسٹ گارڈ کا جہاز وکرم اور دو سیل ٹریننگ جہاز آئی این ایس سدرشنی اور آئی این ایس  ترنگنی شامل ہیں۔ اس وقت  دستے کی قیادت کیپٹن آفتاب احمد خان ،سینئر آفیسر فرسٹ ٹریننگ سکواڈرن  کی نگرانی میں ہے جو کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس تیر کے کمانڈنگ آفیسر ہیں۔

چار دن کی طویل تعیناتی کے دوران ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز مگر اور شاردول 101 آئی او ٹی سی کے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ کولمبو بندرگاہ کا دورہ کریں گے ، جبکہ جہازوں میں سجاتا ، سدرشنی ، ترنگنی اور سی جی ایس وکرم 100 ویں آئی او ٹی سی کے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ ٹرِنکومالی جائیں گے۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مختلف تربیتی سرگرمیاں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کا مقصد دونوں افواج کے باہمی تعاون کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔

بیرون ملک تعیناتی کی مدت سے نوجوان افسروں میں مہم جوئی کا جذبہ پیدا کرنے اور سمندری جہاز کے نظم و نسق کی مہارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ اس سے نہ صرف جرات اور جوش کے ساتھ چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا ہوگی بلکہ سمندری ماحول کے اندر موجود عناصر کی گہری تفہیم اور ان کے تئیں احترام  کا جذبہ بھی  پیدا کرے گا۔ آنے والے تمام بحری جہازوں کے پورے عملے کی دوبارہ ٹیکہ کاری کی گئی ہے اور ان کا کووڈ – 19 کے لیے ٹسٹ بھی کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3Shardul93M0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix5Sujata9SUT.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9641

 



(Release ID: 1766180) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Tamil