دیہی ترقیات کی وزارت

عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نگوزی اوکونجو-ایولا نے ایس ایچ جی کے اراکین اور دیہی ترقیات کی وزارت کے افسران سے بات چیت کی


ایس ایچ جی ممبران نے ایس ایچ جی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا

ڈاکٹر نگوزی نے وبائی امراض کے دوران ایس ایچ جی اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی

Posted On: 23 OCT 2021 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:23اکتوبر،2021۔عالمی تجارتی ادارہ (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈاکٹر نگوزی اوکونجو آئیولا کے جاری دورے کے دوران انہوں نے 22 اکتوبر2021 کو وزارت دیہی ترقیات (ایم او آر ڈی)، حکومت ہند کے افسران اور دین دیال انتودے یوجنا-قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)، وزارت دیہی ترقیات کے تحت فروغ دیے جارہے خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) کی خواتین سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018713.jpg

جناب چرنجیت سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، ایم او آر ڈی نے مباحثے کی قیادت کی اور جناب رگھویندر پرتاپ سنگھ، ڈائریکٹر، وزارت دیہی ترقیات اور نیشنل مشن مینجمنٹ یونٹ، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم، وزارت دیہی ترقیات کے موضوعاتی ماہرین کی ٹیم نے میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب برجیندر نونیت، ڈبلیو ٹی او جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ہندوستان کے سفیر اور مستقل نمائندے اور جناب ابھیمانیو شرما، ڈی او سی، وزارت تجارت نے میٹنگ میں شرکت کی۔

جناب چرنجیت سنگھ نے کووڈ 19 پھیلنے کے دوران ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے اجزاء اور ایس ایچ جی کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔ڈی جی، ڈبلیو ٹی او نے مدھیہ پردیش سے وشواناتھ ایس ایچ جی کی ماسٹر کرشی سکھی، محترمہ رامبیتی سین، بہار سے درگا ایس ایچ جی کی بی سی سکھی، محترمہ سشما دیوی، کرشن بھگوان سی ایل ایف کی صدر محترمہ جمنا اور مدھیہ پردیش سے جئے چامنڈا ایس ایچ جی، کیرالہ سے وسمایا ایس ایچ جی کی سکریٹری محترمہ سوجاتھا اینی کرشنن اور جھارکھنڈ سے ما گایتری ایس ایچ جی کی تاجر محترمہ نندنی دیوی کے ساتھ بھی ورچوئل طور پر بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024817.jpg

انھوں نے ایس ایچ جی کے ارکان سے ان کے کام کے شعبوں، ایس ایچ جی میں شمولیت کے تجربے کے بارے میں دریافت کیا کہ اس نے ان پر معاشی اور سماجی طور پر کیا اثر ڈالا اور ایس ایچ جی نے بیماری کے پھیلنے سے لگائے گئے چیلنجوں سے کیسے نمٹا۔

ایس ایچ جی کے اراکین نے ایس ایچ جی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا اور بتایا کہ ان کی معاشی اور سماجی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب وہ اپنے خاندان، بچوں اور خود کو بہتر طور پر سنبھالنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے اپنے کام کے بارے میں بتایا یعنی کووڈ 19 کے دوران گھر کے دروازے پر رقم کی تقسیم، زرعی غذائیت کے باغ کے قیام میں ایس ایچ جی گھرانوں کی مدد کرنا، ایگرو ایکولوجیکل طریقوں کو فروغ دینا، صابن، سینیٹائزر بنانے، مصالحے وغیرہ جیسے کاروباری اداروں کا قیام، کووڈ 19 کے مناسب طرز عمل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، کمیونٹی میں کووڈ 19 ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو دور کرنا، مفت خشک راشن کی تقسیم اور کمزوروں میں پکا ہوا کھانا وغیرہ۔

ڈی جی، ڈبلیو ٹی او نے ایس ایچ جی کے اراکین کو ان کی زندگیوں اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانے کی کوششوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وبائی امراض کے دوران ایس ایچ جی کے اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو خاص طور پر سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12137



(Release ID: 1766072) Visitor Counter : 156