ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

کوپ – 26 کو سرگرم قابل نفاذ ہونا چاہیے: جناب بھوپندر یادو ہندوستان اور برطانیہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے اجتماعی تحقیق و ترقی اور کم کاربن کےاخراج کے لیے تسلیم شدہ ٹیکنالوجیوں کی منتقلی کی سمت میں کام کریں گے

Posted On: 22 OCT 2021 8:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22  اکتوبر       ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندر یادو نے آج  سی او پی (کوپ) کے بامعنی نتائج کے لیے برطانیہ کی کوپ پریذیڈنسی کو ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اور کہا کہ آئندہ کوپ – 26 کو فعال اور قابل نفاذ ہونا چاہیے۔

جناب بھوپیندر یادو نے آج نئی دہلی میں برطانیہ کی وزیر خارجہ محترمہ الزابیتھ ٹرس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ، انہوں نے کوپ – 26، یو کے کوپ – 26 اقدامات ، ہند-برطانیہ روڈ میپ – باہمی تعاون ، ماحولیاتی تبدیلی پر دولت مشترکہ اعلامیہ اور دیگر متعلقہ امور جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے دوران ، وزیر موصوف نے کہا کہ کوپ 26 کے بڑی توقعات میں پیرس معاہدے کے غیر حل شدہ مسئلہ پر اتفاق رائے ، طویل مدتی موسمیاتی مالیات، مارکیٹ پر مبنی میکانزم وغیرہ شامل ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوپ 26  کو 2025 کے بعد کے عرصے کے لیے طویل مدتی موسمیاتی فنانس کے تعین کا عمل بھی شروع کرنا چاہیے ، جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان یوکے کوپ – 26 پریذیڈنسی کے پانچ اہم اقدامات  بشمول پائیدار زمینی استعمال ، توانائی کی منتقلی ، کم اخراج والی گاڑیوں کی منتقلی، موسمیاتی فنانس اور موافقت  کا خیرمقدم کرتا ہے۔.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WJIW.jpg

میٹنگ میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدید ٹیکنالوجیز کی اجتماعی تحقیق و ترقی اور کم کاربن کے اخراج والی تسلیم شدہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کو آسان بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MPDM.jpg

دونوں فریقوں نے بین الاقوامی شمسی اتحاد، کوالیشن ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)، لیڈر شپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن (لیڈ آئی ٹی گروپ)، موافقت اور لچک سے متعلق کارروائی کے لیے کال، اور مشن اختراعات سمیت عالمی ماحولیاتی اقدامات کو بھی مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12123

 



(Release ID: 1766026) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi