وزارات ثقافت

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے رامپا کاکتیہ ردریشورا مندر میں یونیسکو عالمی ورثے کے کتبے کی نقاب کشائی کی


انھوں نے سودیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی سرکٹ کے حصے کے طور پر تلنگانہ میں متعدد سیاحتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا "تلنگانہ کے تمام لوگوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اب ہمارے پاس ریاست کا پہلا عالمی ورثے کا مقام ہے": جی کشن ریڈی

ہمارے صحت کارکنوں انتھک کوششوں اور ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دوراندیشانہ قیادت سے ملک کے لیے 100 کروڑ ویکسین کا نشانہ حاصل کرنا ممکن ہوا ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 22 OCT 2021 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 اکتوبر 2021

اہم نکات:

  • ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر نے پالم پیٹ میں رامپا- کاکتیہ ردریشورا مندر میں یونیسکو کے عالمی ورثے کے کتبے کی نقاب کشائی کی۔
  • مرکزی وزیر نے سودیش درشن یوجنا کے تحت تلنگانہ میں قبائلی سرکٹ کے حصے کے طور پر متعدد سیاحتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
  • مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے سودیش درشن یوجنا کے تحت مولوگو میں سڑک کنارے سہولیات اور دیگر عوامی سہولیات کا افتتاح کیا۔
  • مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ردریشورا سوامی کے دیوتا کی پوجا بھی کی۔

· مرکزی وزیر نے ورنگل کے ہنمکنڈا میں بھگوان شیو، وشنو اور سوریہ کے لیے وقف ایک ہزار ستونوں والے مندر کا بھی دورہ کیا۔

شمال مشرقی خطے کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ثقافت اور سیاحت کی مرکزی وزارتوں کے پروجیکٹوں/پروگراموں کا افتتاح کیا۔ انھوں نے پروگراموں کے سلسلے میں 21 اکتوبر کو تلنگانہ کے مولوگو اور ورنگل اضلاع کا دورہ کیا۔ حکومت تلنگانہ کے متعدد وزرا اور عوامی نمائندے اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے عہدیدار اور وزارت سیاحت کے عہدیدار اور ریاستی حکومت تلنگانہ کے متعلقہ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے تلنگانہ میں سودیش درشن اسکیم کے تحت قبائلی سرکٹ کے حصے کے طور پر متعدد سیاحتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ 2017 میں بھارت سرکار نے مولوگو- لکناورم - میڈاورم- تاڈوائی- کی مربوط ترقی کے لیے 75.88 کروڑ روپئے کی منظوری دی تھی۔ اس سرکٹ کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے پالم پیٹ اور گٹامم روٹ کے درمیان ہریتا ریستوراں بلاک کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے سودیش درشن یوجنا کے تحت مولوگو میں سڑک کنارے سہولیات اور دیگر عوامی سہولیات کا افتتاح بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان سہولیات سے سیاحوں کو بہت فائدہ ہوگا اور سیاحوں کی بڑی تعداد کو ضلع مولوگو کا دورہ کرنےکی طرف راغب کیا جائے گا جو میڈاورم کا دروازہ بھی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ "یہ سہولیات سیاحوں کے لیے بہت مفید ہوں گی اور ملوگوضلع میں لوگوں کو راغب کریں گی جو میڈارم کا دروازہ بھی ہے۔"

مرکزی وزیر نےتلنگانہ کے مولوگو میں ردریشور (رامپا) مندر کے عالمی ورثہ مقام کے کتبے کی نقاب کشائی کی۔ انھوں نے کہا، "یہ کتبہ عظیم کاکتیا کی شاندار صلاحیتوں اور تعمیراتی مہارتوں کا اعتراف ہے۔ ردرییشورا مندر تخلیقی، فنی اور انجینئرنگ صلاحیتوں کی اعلیٰ ترین سطح کا ایک منفرد ثبوت ہے جس میں کاکتیہ دور کی شاندار آرٹ ہیئتوں میں مختلف تجربات شامل ہیں۔"

آج یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں تلنگانہ کے مولوگو کے رودریشورا (رامپا) مندر کے "عالمی ورثہ مقام" کتبے کی نقاب کشائی کی۔

رامپا مندر میں یونیسکو کی کتبہ تختی کی نقاب کشائی سے قبل مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ردریشورا سوامی دیوتا کی پوجا بھی کی۔ "میں اپنے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا دلی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سربراہوں سے بات کی تاکہ یونیسکو میں ان کے نمائندے رامپا کے حق میں ووٹ دیں۔"

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام لوگوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اب ہمارے پاس ریاست میں پہلا عالمی ورثے کا مقام ہے۔ ہم اچھی سہولیات پیدا کرکے اور اسے سیاح دوست مقام بنا کر رامپا کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔"

اپنےدورے کے دوران مرکزی وزیر نے ورنگل کے ہنمکنڈا میں ایک ہزار ستونوں والے مندر کا بھی دورہ کیا جو بھگوان شیو، وشنو اور سوریہ کے نام وقف ہے۔ یہ مندر کاکتیوں کے عظیم فنون کا گواہ ہے اور تلنگانہ میں سیاحت کے لیے ایک باوقار مقام ہے۔ انھوں نے ورنگل قلعے کا بھی دورہ کیا اور قلعے میں روشنی اور آواز کے پروگرام میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر نے ورنگل ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے شہری ہوا بازی کی وزارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ان اقدامات سے رامپا کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور اس کے آس پاس کے مقامات کی مجموعی ترقی ہوگی۔

وزیر ثقافت نے 100 کروڑ ٹیکوں کے ریکارڈ کارنامے پر بھی بات کی۔ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ان تمام صحت کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کی انتھک کوششوں اور ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیشانہ قیادت نے ہمارے ملک کے لیے 100 کروڑ کے اس نشانے کو حاصل کرنا ممکن بنایا ہے۔"

وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے 100 کروڑ ٹیکوں کا تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ملک بھر میں 100 یادگاروں کو ترنگے میں سجایا ہے۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12119



(Release ID: 1765901) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu