سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیرا سائیکلسٹ جناب اکشے سنگھ نے الیمکو کے ذرہعے تیار کردہ مصںوعی اعضا کا استعمال کرتے ہوئے سائیکلنگ میں لمکا بک آف ریکارڈ میں نام درج کرایا


انھوں نے کانپور اور دہلی کے درمیان فاصلہ 64 گھنٹے کے ریکارڈ وقت میں طے کیا

Posted On: 21 OCT 2021 3:55PM by PIB Delhi

21 اکتوبر 2021: نئی دہلی

کانپور (اترپردیش) سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور پرجوش سائیکلسٹ جناب اکشے سنگھ نوعمری میں الہ آباد سے واپس آتے ہوئے ٹرین حادثے میں اپنی دائیں ٹانگ کھو بیٹھے تھے۔ یہ حادثہ خاندان کے ساتھ ساتھ خود نوجوان اکشے کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا تھا جو سائیکلنگ کے عالمی کینوس پر اپنا نام درج کرانے کے خواہش مند تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YC8L.jpg

پیرا سائیکلسٹ جناب اکشے سنگھ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028MQ7.jpg

لیکن اس واقعے کے بعد بھی انھوں نے کبھی معذوری کو اپنی زندگی کے نشانوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا اور اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ پورے جذبے کے ساتھ سائیکل چلانے کی مشق بھی جاری رکھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ اکشے اور ان کے والدین کو آرٹیفیشل لیمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو) کے بارے میں معلوم ہوا۔ انھوں نے نئے تیار کردہ اعلی معیار کے مصنوعی اعضا کو فٹ کرنے کے لیے الیمکو کے ماہرین سے رابطہ کیا۔

جناب اکشے سنگھ نے 29 اگست 2021 کو الیمکو کے تیار کردہ مصنوعی اعضا کا استعمال کرتے ہوئے کانپور (جے کے مندر) سے نئی دہلی (انڈیا گیٹ) تک سائیکل چلانے کا لمکا بک ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

بھارت سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی آلات کی معاونت/ سازوسامان کی فٹنگ (اے ڈی آئی پی) اسکیم کے تحت جناب اکشے کے دائیں پاؤں کا معائنہ کیا گیا اور ان کے لیے گھٹنے کے نیچے پروتھیسس (مصنوعی عضو) بنایا گیا۔ اس کے بعد انھوں نے جی اے آئی ٹی تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ جی اے آئی ٹی کی تربیت جسمانی تھراپی کی ایک قسم ہے۔ یہ کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے بعد اگست 2021 میں جناب اکشے سنگھ نے کانپور سے انڈیا گیٹ، نئی دہلی تک سائیکلنگ کا لمکا بک کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کو کام یابی سے حاصل کیا۔

الیمکو کے بارے میں:

آرٹیفیشل لیمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو) سرکاری شعبے کا مرکزی ادارہ ہے۔ یہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔

الیمکو کا بنیادی مقصد ضرورت مند افراد خصوصاً معذور دفاعی عملے، اسپتالوں اور ملک کے دیگر فلاحی اداروں کو مناسب قیمت پر مصنوعی اعضا اور لوازمات اور پرزوں کی دستیابی، استعمال، فراہمی اور تقسیم کو فروغ دینا، حوصلہ افزائی کرنا اور ترقی دینا ہے۔

اس سے معذور افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو رہا ہے جس میں ضرورت مندوں کے لیے بحالی کے آلات کی تعمیر اور ملک میں معذور افراد کے لیے مصنوعی اعضا کی فراہمی، فروغ، حوصلہ افزائی اور ترقی اور دیگر بحالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

الیمکو کا بنیادی فوکس قابل افراد کو بڑی تعداد میں مناسب قیمت پر بہتر معیار کے مصنوعی اعضا اور آلات فراہم کرنا ہے۔ کارپوریشن نے 1976 میں مصنوعی اعضا کی تیاری شروع کی تھی۔ اس کے پانچ معاون پیداواری مراکز (اے اے پی سی) بھونیشور (اڈیشہ)، جبل پور (مدھیہ پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، چنالوں (پنجاب) اور اجین میں واقع ہیں ۔ کارپوریشن کے نئی دہلی، کولکاتہ، ممبئی، حیدرآباد اور گوہاٹی میں پانچ مارکیٹنگ مراکز ہیں۔

الیمکو واحد مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو ملک بھر میں ہر قسم کی معذوری میں مدد کے لیے ایک چھت تلے مختلف قسم کے آلات تیار کرتی ہے۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12078

 


(Release ID: 1765642) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Punjabi