عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی او پی ٹی، نارتھ بلاک میں آئی اے ایس/ سول سروسز امتحان 2020 کے آل انڈیا ٹاپرز کو تہنیت پیش کی
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان افسران کو نئے بھارت کا معمار قرار دیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو دنیا کی صف اول کی قوم بنانے کے لیے اگلے 25 سال تک سخت محنت کریں
Posted On:
21 OCT 2021 4:10PM by PIB Delhi
21 اکتوبر 2021: نئی دہلی
سائنس و ٹکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج آئی اے ایس/ سول سروسز امتحان 2020 کے 20 آل انڈیا ٹاپرز کو مبارکباد دی اور ان سے بات چیت کی۔ انھوں نے یہاں نارتھ بلاک میں ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) ہیڈ کوارٹر میں ان سے ملاقات کی۔ سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان حال ہی میں کیا گیا ہے۔
سول سروسز امتحان کے چوٹی کے 20 مقامات پر منتخب امیدواروں اور ان کے خاندان کے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ واقعی بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ چوٹی کے 20 امیدواروں میں 10 خواتین امیدوار شامل ہیں اور وہ پورے بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں کیوں کہ تمام امیدواروں کا تعلق بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گجرات سے ہے۔ ان کا تعلق ہریانہ، جھارکھنڈ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور اترپردیش جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ برسوں کے دوران صنفی اور علاقائی دونوں سطحوں پر آبادیاتی تبدیلی ہمارے ملک جیسے تنوع سے بھرپور ملک کے لیے اچھی بات ہے۔ انھیں بتایا گیا کہ کمیشن کی جانب سے رواں سال میں مختلف خدمات میں تقرری کے لیے کل 761 امیدواروں (545 مرد اور 216 خواتین) کی سفارش کی گئی ہے۔
نوجوان عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انھوں نے 2014 میں تمام بھارت کے ٹاپرز کو نارتھ بلاک میں مدعو کرنے اور انھیں مبارکباد دینے کی ایک نئی روایت شروع کی ہے اور اس کے بعد سے یہ روایت جاری ہے۔
نوجوان افسران کو نیو انڈیا کا معمار قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انھیں بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے دوران خدمات میں داخل ہونے کا خصوصی موقع ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگلے 25 سال تک جب بھارت آزادی کے 100 ویں سال میں داخل ہوگا تو ان کے پاس خدمات انجام دینے کا ایک اہم موقع ہوگا۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک نئے بھارت کے تصور کو محسوس کیا جو باقی دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت پہلے ہی عروج پر ہے اور اس نئے زمرے کے سرکاری ملازمین کی خصوصی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اسے عالمی سطح پر سرفہرست لے جائیں ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان پروبیشنرز اور آئی اے ایس افسران کے لیے گذشتہ سات برسوں کے دوران کی گئی کچھ اہم اصلاحات کو بھی یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مختص کیڈر میں داخل ہونے سے پہلے مرکزی حکومت میں تین ماہ کے مینٹرشپ پروگرام کا آغاز بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سال کے پہلے 20 ٹاپرز میں گیارہ انجینئروں اور تین میڈیکوز کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ گذشتہ 6-7 برسوں کے دوران مودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف مخصوص اسکیموں اور پروگراموں کے انعقاد میں انھیں تفویض کردہ کام مکمل کریں گے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنوکریٹس صحت، زراعت، صفائی ستھرائی، تعلیم، مہارتوں اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایل بی ایس این اے اے (لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن) مسوری اور دیگر مرکزی تربیتی اداروں میں نہ صرف جدید نصاب اور مربوط نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے بلکہ تربیت میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا مقصد مشن کرم یوگی کے ذریعے بھارت کے عام آدمی کے لیے 'زندگی کی آسانی' لانا ہے۔
محکمہ عملہ و تربیت کے سکریٹری پی کے ترپاٹھی نے سی ایس ای 2020 کے ٹاپرز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افسران امرت کال کے آغاز میں ملازمت میں داخل ہو رہے ہیں اور انھیں اگلے 25 برسوں کے دوران ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ متنوع مواقع اور چیلنجوں سے بھرپور اپنے شاندار کیریئر میں ملک کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرسکیں گے۔ اس تقریب میں محکمے کے تمام سینئر عہدیدار موجود تھے۔
****
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 12077
(Release ID: 1765641)
Visitor Counter : 171