امور داخلہ کی وزارت

اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور زمین کے تودے کھسکنے کی صورتحال کا فضائی معائنہ کیا


مرکزی وزیر داخلہ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا

بحران کی اس گھڑی میں پہلے دن سے ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے کئی بار بات کی ہے اور حکومت ہند نے اپنی پوری طاقت اس دیو بھومی کی مدد میں لگادی ہے

مرکزی سرکار کے ذریعے وقت پر ملی وارننگ کے سبب جانی اتلاف کو کم کرنے میں مدد ملی

حکومت ہند کے ذریعے 24 گھنٹے پہلے ہی وارننگ مل جانے کے بعد ریاستی سرکار، مقامی انتظامیہ کے ذریعے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، برّی فوج ، فضائیہ وغیرہ کو الرٹ بھیجنے کے سبب کافی نقصان کو روکا جاسکا ہے

زیادہ تر سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہے وہاں راحت پہنچنی شروع ہوگئی ہے، نینی تال، ہلدوانی اور الموڑہ کی سڑکوں کو بھی کھول دیا گیا ہے

مرکزی آبی کمیشن اور آبپاشی محکمے کا باہمی اشتراک وتعاون کافی اچھا رہا، اس کی وجہ سے پانی کی سطح کو مینج کرنے میں آسانی ہوئی

بجلی کی دستیابی 60فیصد سے زیادہ بحال کردی گئی ہے، لوگوں کو صاف پینے کا پانی ملنے لگا ہے اور صحت خدمات میں بھی رکاوٹ نہیں آئی ہے
3500سے زیادہ افراد کو بچایا گیا اور 16ہزار سے زیادہ لوگوں کو احتیاتی اقدام کے طور پر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، کسی بھی سیاح کی جان کو نقصان پہنچنے کا معاملہ ابتک سامنے نہیں آیا ہے

این ڈی آر ایف کی 17 اور ایس ڈی آر ایف کی 60 ٹیمیں، پی اے سی کی 15کمپنیاں، فائربریگیڈ اور پولیس کے 5 ہزار سے زیادہ جوان راحت وامدادی کارروائیوں میں اب بھی مصروف ہیں اور لوگوں کی مدد کررہے ہیں

ایک دو دن میں حالات کے معمول پر آتے ہی وزارت داخلہ کی جائزہ ٹیمیں یہاں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے آئیں گےاور اس کے مطابق مدد بھی کی جائے گی

مرکزی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت مرکز کے حصے کے طور پر 749.60 کروڑ روپئے کی امداد پہلے ہی جاری کرچکی ہے

Posted On: 21 OCT 2021 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21اکتوبر،2021۔اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ ، وزیراعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی، اتراکھنڈ کے آفات کے بندوبست کے وزیر جناب ڈی ایس راوت اور رکن پارلیمنٹ جناب انیل بلونی کے ساتھ دیوپریاگ ، رام نگر، رام گڑھ، گولاپر اور رُدرپریاگ کے بارش، سیلاب اور زمین کے تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور اس قدرتی آفت سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ فضائی معائنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے مرکزی اور ریاستی سرکار کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L7HX.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکزی سرکار کے ذریعے وقت پر ملی وارننگ کے سبب جانی اتلاف کو کم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند  کے ذریعے 24 گھنٹے پہلے 16 اکتوبر کو ہی وارننگ مل جانے کے بعد اتراکھنڈ سرکار اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، برّی فوج، فضائیہ وغیرہ سبھی کو الرٹ بھیجنے کے سبب کافی نقصان کو روکا جاسکا ہے۔ سبھی موبائل صارفین کو موبائل پر ہی قبل از وقت الرٹ بھیج دیا گیا تاکہ غیرضروری آمدورفت کو روکا جاسکے۔ چاردھام کے عقیدتمندوں کو بھی بارش ہونے سے پہلے ہی وہ جہاں تھے وہی روک دیا گیا اور اس کی وجہ سے ہی چاردھام کے عقیدتمندوں میں سے کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور سفر شروع بھی کردیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف ، برّی فوج، آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف، اسٹیٹ رسپانس ٹیمیں، فائربریگیڈ بارش آنے سے پہلے ہی الرٹ کے سبب موقع پر موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر بھی یہاں دستیاب تھے اور انہیں بھی بارش آنے سے پہلے ہی الرٹ کردیا گیا تھا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھی  فوج اور این ڈی آر ایف کے موبیلائزیشن کے بارے میں سب کو اطلاع دی تھی۔ مرکزی آبی کمیشن اور محکمہ آبپاشی کا باہمی اشتراک وتعاون کافی اچھا رہا، اس کے سبب آبی سطح کو مینج کرنے میں آسانی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ تین سڑکوں کو چھوڑکر زیادہ تر سڑکوں پر ٹریفک شروع ہوگیا ہے اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں راحت پہنچنی شروع ہوگئی ہے، نینی تال، ہلدوانی اور الموڑہ کی سڑکوں کو بھی کھول دیا گیا ہے، ایک جگہ پر ریلوے ٹریک کو بھاری نقصان ہوا ہے اور اس کی مرمت کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ بجلی کی دستیابی 60فیصد سے زیادہ بحال کردی گئی ہے، لوگوں کو صاف پینے کا پانی ملنے لگا ہے اور صحت سہولیات میں بھی رکاوٹ نہیں آئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E16C.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاستی سرکار نے بچاؤ مہم بہت اچھے اور کامیاب طریقے سے چلایا۔ تقریباً 80 فیصد ٹیلی فون نیٹ ورک کو بحال کردیا گیا ہے۔ 3500 سے زیادہ افراد کو بچایا گیا ہے اور 16ہزار سے زیادہ لوگوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے اور اب تک کسی بھی سیاح کی جان جانے کی خبر نہیں ہے۔ این ڈی آر ایف کی 17 ٹیمیں ، ایس ڈی آر ایف کی 60 ٹیمیں، پی اے سی کی 15 کمپنیاں، فائر بریگیڈ اور پولیس کے 5000 سے زیادہ جوان پوری مہم میں اب بھی مصروف ہیں اور لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ ریاستی سرکار کے ذریعے راحتی کیمپوں میں صحت سہولتیں اور کھانے پینے کا اچھا انتظام کیا گیا ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں پہلے دن سے ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے کئی بار بات کی ہے اور حکومت ہند نے اپنی پوری طاقت اس دیوبھومی کی مدد میں لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں حالات کے معمول پر آتے ہی وزارت داخلہ کی جائزہ ٹیمیں یہاں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے آئیں گی اور اس کے  مطابق مدد بھی کی جائے گی۔ جناب شاہ نے کہا، چونکہ یہاں قدرتی آفات آتی رہتی ہیں اس لئے مرکز کے ذریعے ریاست کو کچھ ماہ پہلے ہی 250 کروڑ روپئے کی رقم آفات کے بندوبست کے محکمے کے ذریعے بھیجی جاچکی ہیں جس سے یہاں راحتی کام شروع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی فنڈ(ایس ڈی آر ایف) کے تحت مرکز کے حصے کے طور پر 749.60 کروڑ روپئے کی امداد پہلے ہی جاری کردیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S25R.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے اتراکھنڈ کے عوام کو یقین دلایا کہ بحران کی اس گھڑی میں حکومت ہند پوری طرح سے آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاست کے وزیراعلیٰ نے بہت اچھے طریقے سے اس مصیبت کا سامنا کیا ہے اور بہت کم جانی اتلاف کے ساتھ ہم اس سے باہر آئے ہیں۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پُشکر سنگھ دھامی نے بہت ہی کم اطلاع پر تلاش ، بچاؤ اور متاثرہ لوگوں کو راحتی سامان فراہم کرنے میں ریاستی انتظامیہ کی مدد کرنے کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس  (این ڈی آر ایف) کی 17 ماہر ٹیمیں، بھارتی فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹروں اور فوج اور دیگر مرکزی ایجنسیاں تعینات کرنے کیلئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

---------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12083



(Release ID: 1765631) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil