بھارتی چناؤ کمیشن

ضمنی انتخاب کے دوران اصولی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی تعمیل کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں/امیدواروں کے لیے صلاح

Posted On: 21 OCT 2021 6:13PM by PIB Delhi

پارلیمانی/اسمبلی حلقہ انتخاب کے ضمنی انتخابات کے دوران اصولی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کے سلسلے میں کمیشن کی موجودہ ہدایات میں التزام کیا گیا ہے کہ اصولی ضابطہ اخلاق ایسے ضمنی انتخاب میں جانے والے اے سی/پی سی والے متعلقہ ضلعوں پر نافذ ہوگا۔ ان ہدایات میں چھوٹ صرف کمیشن کے مورخہ 29 جون، 2017 کے مکتوب نمبر  437/6/INST/2016-CSS کے ذریعے دی گئی ہے اور مورخہ 18 جنوری، 2018 کے مکتوب نمبر 437/6/1/ECI/INST/FUNCT/MCC/2017 میں اسے دہرایا گیا ہے کہ اگر انتخابی حلقہ ریاست کی راجدھانی / میٹروپولیٹن شہر / میونسپل کارپوریشنز میں ہے۔ ایسے معاملے میں ایم سی سی کی ہدایات کا اطلاق صرف متعلقہ انتخابی حلقہ میں ہوگا۔ بقیہ تمام معاملوں میں، مذکورہ بالا ہدایات انتخابی حلقہ میں شامل پورے ضلع (ضلعوں) میں نافذ ہوں گی جہاں پر ضمنی انتخاب (انتخابات) ہونے والے ہیں۔ درج بالا چھوٹ کا مقصد یہ رہا ہے کہ ترقیاتی اور انتظامی کام ایم سی سی کے اثرات کے بغیر جاری رہنے چاہئیں اور ضمنی انتخاب کا پرچار صرف متعلقہ پی سی/اے سی تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

کمیشن کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیاں/ امیدوار اس ضلع/انتخابی حلقہ سے ملحق علاقوں میں، جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، انتخابی سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں/امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات سے بالواسطہ طور پر متعلق کوئی بھی سیاسی سرگرمی منعقد نہ کریں، یہاں تک کہ اس ضلع/انتخابی حلقہ سے ملحق علاقوں میں بھی جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ متعلقہ ضلع کے انتخابی افسر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ووٹنگ والے ضلع/انتخابی حلقہ سے ملحق ضلعوں میں ایم سی سی کی ہدایات اور سماجی دوری بنائے رکھنے کے ضابطوں سے متعلق کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کیا جائے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12088

 

 



(Release ID: 1765587) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Kannada